GW TV

Gujranwala Based News

پنجاب گوجرانوالہ

پنجاب: تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات نہ دینے کا اعلان

وزیر تعلیم مراد راس قائداعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈیولپمنٹ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

مراد راس نے کہا کہ تعلیمی ادارے 6 ماہ کی بندش کے بعد 15 ستمبر سے مرحلہ وار کھولے گئے تھے اور فیصلہ کیا گیا کہ رواں برس اسموگ کی وجہ سے تعطیلات نہیں ہوں گی۔

صوبے میں طلبہ کے تعلیمی ہرج کو دور کرنے کے لیے ‘انصاف اکیڈمی’ شروع کرنے کا بھی اعلان کیا جہاں سے طلبہ گھر میں بیٹھ کر لیکچر لے سکیں گے اور ٹیسٹ دیں سکیں گے۔

صوبے میں متعدد نجی اکیڈمیز کام کررہی ہیں لیکن وہ بھاری فیسز لے رہی ہیں اور انہیں ایسی بہت سی رپورٹس ملی ہیں کہ اساتذہ نے والدین کو ہدایت کی ہے کہ سیلیبس مکمل کروانے کے لیے اپنے بچوں کو ان نجی اکیڈمیز میں داخل کروائیں۔

والدین نے ان سے رابطہ کر کے شکایت کی ہے کہ وہ اسکولوں اور اکیڈمیز کی فیسیں ادا نہیں کرسکتے۔

‘اساتذہ کے ساتھ تفصیلی بات چیت کے بعد حکومت نے انصاف اکیڈمیز متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے جہاں بہترین اساتذہ نویں سے 12ویں جماعت تک کے طلبہ کو 5 مضامین میں لیکچرز دیں گے’۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×