GW TV

Gujranwala Based News

متفرق

پولیس کے رویہ سے دلبرداشتہ تاجر برادری آپے سے باہر
ایس ایچ او شبیر گل نے تاجروںکو بلاجواز حراساں کرنا شروع کر دیا

گوجرانوالہ:پولیس کے رویہ سے دلبرداشتہ تاجر برادری پولیس کیخلاف احتجاج جبکہ دوسری جانب پولیس تشدد کا شکار تاجرتفصیلات بتارہاہے


وزیراعلی پنجاب’آئی جی پنجاب سمیت تمام اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ مجھے انصاف دلائیں’مدعی مقدمہ
گوجرانوالہ(بیورورپورٹ)ایس ایچ او شبیر گل نے تاجروںکو بلاجواز حراساں کرنا شروع کر دیا’کاروباری طبقہ کیساتھ ہتک آمیر رویہ اورنازیباالفاظ کے استعمال پر تاجر برادری سراپا احتجاج’تفصیلات کے مطابق تھانہ قلعہ دیدارسنگھ کے علاقہ مین بازار کے رہائشی شریف طبع تاجر حافظ سرفراز احمد ولد عبدالرشید جوبازار میں عرصہ درازسے دکانداری کررہے ہیں نے میڈیاکوبتایاکہ میری دکان پر گزشتہ روز دو کس پولیس ملازمین آئے اور ملازمین کو پکڑ کر تھانہ میںلیجا کر تشدد کرنا شروع کردیا ایک ملازم کو شدید تشدد کانشانہ بنایا جس سے اس منہ ناک سے خون بہنے لگا میں اپنے دو ساتھیوںکے ہمراہ تھانہ پہنچا اور ایس ایچ او شبیر گل سے ملازمین کی تھانہ طلبی بارے معلوم کرنے لگاجس پر مجھے نازیبا گالیاں شروع کردیں اور ایس ایچ او کے حکم پر میرے ساتھ پولیس ملازمین دست وگریبان ہو گئے اور عامر کانسٹیبل نے مجھے زبردستی گھسیٹتے ہوئے حوالات کی طرف لے گئے اور کافی دیر حبس بیجا میں رکھا اورسنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں اور طارق محمود بٹ اور فاروق اعظم کی منت سماجت کے بعد مجھے حوالات سے باہر نکالا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تاجر برداری نے تھانے کے باہر ایس ایچ او کیخلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب’آئی جی پنجاب سمیت تمام اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ واقعہ کی میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے ایس او او کیخلاف قانونی کاروائی کی جائے ۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×