GW TV

Gujranwala Based News

وزیرآباد

ایس ایچ او مسعود عالم ان ایکشن’7/8سال سے لاپتہ مغوی بازیاب
مغوی سلمان نوازکو دھونکل سے بازیاب کرواکرسندھ پولیس کے حوالے کر دیاہے۔۔۔

گوجرانوالہ:ایس ایچ او مسعود عالم کا بازیاب ہونیوالے مغوی کو سندھ پولیس کے حوالے کرنے کے بعد گروپ فوٹو

ایس ایچ او مسعود عالم ان ایکشن’7/8سال سے لاپتہ مغوی بازیاب
مغوی سلمان نوازکو دھونکل سے بازیاب کرواکرسندھ پولیس کے حوالے کر دیاہے’گفتگو
گوجرانوالہ(حافظ عبدالرحمٰن منہاس سے)سٹی پولیس آفیسر سرفراز احمد فلکی نے ضلع بھر میں اغواء اورلاپتہ افراد کے خلاف سخت کاروائیاں کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں ۔کراچی سے آئی ہوئی سپیشل پولیس ٹیم نے بتایا کہ سلمان ولد محمد نواز قوم ملک سکنہ شریف آباد کراچی جو کہ 2013سے لاپتہ ہو گیا تھا جس کی عدم موجودگی میں اسکے والد محمد نواز ولد اللہ دتہ نے تھانہ صدر شریف آباد کراچی میں مقدمہ درج کروایا اور بعد ازاں 25اپریل2014ء کو سندھ ہائیکورٹ میں اپنے بیٹے کی بازیابی کیلئے رٹ دائر کی ہوئی تھی جس کے نتیجہ میں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے آئی جی سندھ کو طلب کرکے مسنگ پرسن سلمان کی بازیابی کا حکم دیا ہوا تھا سندھ پولیس 7/8سے مسنگ پرسن کی بازیابی کیلئے پریشان تھی’سی پی او کے احکامات کے پیش نظر ایس ایچ او تھانہ صدر وزیرآباد مسعود عالم اور اسکی ٹیم نے جدید سائنٹیفکٹ انداز میں تفتیش کرتے ہوئے مطلوب سلمان نواز کو علاقہ تھانہ صدر وزیرآباد کے موضع دھونکل سے بازیاب کرکے کراچی (سندھ)پولیس سے آئے ہوئے انسپکٹر بہاول بخش کوبحوالہ رپٹ نمبر39حوالے کردیا ۔سی پی اوسرفراز احمد فلکی نے ایس ایچ او تھانہ صدر وزیرآباد مسعود عالم اور انکی پولیس ٹیم کے جوانوں کو اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر شاباش دی ۔



LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×