ضمنی الیکشن کے حوالے سے پولیس افسران سے میٹنگ آزادانہ حق رائے دہی کے لئے عوام کو پر امن ماحول فراہم کریں گے۔ تصور اقبال

ضمنی الیکشن کے حوالے سے پولیس افسران سے میٹنگ
آزادانہ حق رائے دہی کے لئے عوام کو پر امن ماحول فراہم کریں۔
ایس ایس پی آپریشنز تصور اقبال
گوجرانوالہ (حافظ عبدالرحمٰن منہاس سے)انتخابی ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کے حوالے سے ایس ایس پی آپریشنز تصور اقبال نے پولیس افسران سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادانہ حق رائے دہی کے لئے ہم عوام کو پر امن ماحول فراہم کریں گے۔ وہ گزشتہ روز اپنے آفس میں پولیس افسران سے بات چیت کر رہے تھے۔ایس ایس پی آپریشنز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی الیکشن کے موقع پر شفافیت کو برقرار رکھنے کے لئے اور منصفانہ الیکشن کے ا نعقاد کے لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔خلاف ورزی پر بلا امتیاز کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ایس ایس پی اپریشنز نے مزید کہا کہ پر امن فضا کی فراہمی کے لئے اقدامات کو عملی شکل دے دی گئی ہے۔پولیس غیر جانبدار رہتے ہوئے الیکشن کے انعقاد کے لئے اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس افسران کو اس بابت بریف کیا گیا ہے کہ وہ شفافیت کو برقرار رکھنے کے لئے اپنے فرائض منصبی ایمانداری سے ادا کریں گے۔ جانبداری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران کے خلاف محکمانہ کا رروائی عمل میں لائی جائے گی۔