پنجاب بھر میں عوامی مقامات پر منہ ڈھانپنے کی پابندی لگا دی گئی
سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ کیپٹن (ر) محمد عثمان نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
پابندی قانون برائے امتناع وبائی امراض پنجاب 2020 کے سیکشن 4 اور 5 کے تحت لگائی گئی۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق عوام کے لیے عوامی مقامات پر منہ ڈھانپنا لازم ہو گا۔منہ ڈھانپے بغیر آئے گاہکوں کو کسی قسم کی سروس فراہم نہ کی جائے۔ نوٹیفیکیشن میں مزید یہ بھی کہا گیا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس پابندی پر سختی سے عمل درآمد کروائیں۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا کہ پاپندی کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔ منہ ڈھانپنے سے کورونا وائرس کے پھیلاو میں کمی لائی جا سکتی ہے۔ پابندی کا اطلاق فی الفور ہو گا، ہابندی تاحکم ثانی لاگو رہے گی۔