GW TV

Gujranwala Based News

گوجرانوالہ

پٹرولنگ پولیس گوجرانوالہ کا ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاون

پٹرولنگ پولیس گوجرانوالہ کا ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاون 04کس ملزمان گرفتار جن کے قبضہ سے 01عددکاشنکوف 01عدد رائفل 223بور 01عدد رائفل 44بور اور 01عددپسٹل 30بور اور سینکڑوں گولیاں برآمد ملزمان گرفتار مقدمات درج
گوجرانوالہ(حافظ عبدالرحمٰن منہاس سے)ایس ایس پی پٹرولنگ ریجن گوجرانوالہ شجاعت علی رانا کے احکامات کے پیش نظر ڈی ایس پی پٹرولنگ گوجرانوالہ احسان اللہ شاد کی زیر نگرانی جرائم پیشہ عناصر پر سخت نظر رکھنے اور انسداد جرائم کے لیے پٹرولنگ پولیس کی مختلف ٹیمیں تشکیل دے رکھی ہیں اسی تناظر میں پٹرولنگ پوسٹ چھچھروالی کی موبائل ٹیم فیصل عمران اے ایس آئی ھمراہ پٹرولنگ ٹیم نے دوران ناکہ بندی 02کس ملزمان صدام حسین سے01عدد کلاشنکوف اور آفتاب احمد سےرالفل223بور اور سینکڑوں گولیاں برآمد کرکے مقامی تھانہ میں مقدمہ درج کروایا علاوہ ازیں پٹرولنگ پوسٹ اگوچک کی موبائل ٹیم نے دوران ناکہ بندی 02کس ملزمان مظہر حسین سے رائفل 44بور اور امجد نامی شخص سے پسٹل نائن ایم ایم اور گولیاں برآمد کرکے مقامی تھانہ میں مقدمہ درج کروایا ایس ایس پی پٹرولنگ ریجن گوجرانوالہ شجاعت علی رانا کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری رہے گا امن ہر صورت قائم کریں گے ہائی ویز پر سفر کرنے والوں کو ہر قسم کا تحفظ فراہم کرنا پٹرولنگ پولیس کی اولین ترجیح ہے

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×