GW TV

Gujranwala Based News

گوجرانوالہ

ایس ایس پی پیٹرولنگ ریجن گوجرانوالہ شجاعت علی رانا کے احکامات کے پیش نظر شراب فروش ملزمان پٹرولنگ پولیس کی حراست میں

گوجرانوالہ ( حافظ عبدالرحمٰن منہاس سے ) ایس ایس پی پیٹرولنگ ریجن گوجرانوالہ شجاعت علی رانا کے احکاما ت کے پیش نظر ڈی ایس پی پیٹرولنگ سیالکوٹ کی زیرنگرانی پیٹرولنگ پولیس ٹیم جامکے چیمہ کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر راشد وسیم ہمراہ دیگر ملازمان نے دوران ناکہ بندی کار نمبری 7476/LEA کو مشکوک جان کر روکا جو کہ ناکہ پر نا رکا اور گاڑی سمیت فرار ہونے کی کوشش کی۔ پیٹرولنگ ٹیم نے بڑی جر ات کا مظاہرہ کرتے ہوئے گاڑی کا تعاقب کر کے گاڑی کو روکااور گاڑی کے ڈرائیور ملزم عابد خان سکنہ مسلم پارک لاہور کو حراست میں لے لیا۔ گاڑی کی چیکنگ کرنے پر 107 بوتلیں امپورٹڈ شراب اور ایک عدد کلاشنکوف ناجائز اور متعدد گولیاں برآمد کر لیں۔ ملزم عابد خان کے خلاف مقامی تھانہ میں مقدمہ درج۔ایس ایس پی پیٹرولنگ شجاعت علی رانا کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔ایس ایس پی پیٹرولنگ نے کاروائی کرنے والی پیٹرولنگ پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×