GW TV

Gujranwala Based News

گوجرانوالہ

روڈ بناؤ تحریک کیلئے شہری میدان میں اتر آئے،حکومت کو وارننگ

قلعہ دیدار سنگھ : روڈ بناؤ تحریک کیلئے شہری میدان میں اتر آئے،حکومت کو وارننگ روڈ کی تعمیر نہ کی گئی تو 8اگست کو روڈ بلاک کرنے کی دھمکی،حافظ آباد روڈ کی خستہ حالی اور حکمرانوں کی بے حسی اب برداشت نہیں مقررین کا خطاب۔تفصیل کے مطابق حافظ آباد روڈ کی خستہ حالی کی وجہ سے ہزاروں قیمتی جانیں ضائع ہوگئی متعدد بار روڈ کو تعمیر کرنے کے ٹینڈر بھی جاری ہوئے لیکن عوام کا کوئی پرسان حال نہیں،حکمرانوں کی بے حسی کو دیکھتے ہوئے مقامی عوامی لیڈر خالدمحمود چہل کی زیر صدارت مقامی ہوٹل میں ایک اجلاس منعقد ہوا،جس میں تمام طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سماجی،سیاسی ،مذہبی،صحافی،وکلاء رہنمائوں جن میں صدیق احسن بٹ،طلال قدرت بٹ،ابوبکر خان،قاضی ضیاء المحسن،الیاس چہل،وقار بھنڈر،وقار اعوان ایڈوکیٹ،میر عدنان،اسد بٹ،فیصل بھائی ودیگر نے شرکت کی اجلاس کے شرکاء نے بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہوئے خالد محمود چہل کو یقین دہانی کروائی کہ قلعہ دیدار سنگھ،لدھیوالہ وڑائچ،نوکھر ،کوٹ لدھا اور گرد ونواح کی عوام روڈ بنائو تحریک میں ہر قدم پر آپ کے ساتھ کھڑی ہے،اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ سوشل میڈیا پر روڈ بنائو تحریک چلائی جائے اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہاگر حکومت کی طرف سے روڈ تعمیر نہ کی اگیا تو مورخہ 8اگست کو روڈ مکمل بند کردیا جائے گا۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×