GW TV

Gujranwala Based News

متفرق

گوجرانوالہ سمیت ملک بھر میں جمعہ کی شام سےبارش کا امکان، کتنی بارشیں ہوں گی۔ محکمہ موسمیات نے آگاہ کر دیا

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مون سون کی کم شدت کی ہوائیں جمعہ ( شام /رات ) سے داخل ہوں گی اور ہفتہ کو اس کی شدت میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔ ہفتے کے روز مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کی امید ہے۔
اس کے باعث کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں جمعہ ( شام/رات) سے منگل تک آندھی اور گرج چمک کےساتھ بارش ( چند مقامات پر موسلادھار بارش ) کا امکان ہے۔ اس عرصے کے دوران موجودہ گرم اور مرطوب موسمی صورتحال کی شدت کم ہونے کا امکان ہے۔
بلوچستان کے مشرقی علاقے ( ژوب ، بارکھان ، لورالائی ، موسی خیل ، سبی اور کوہلو ) اور سندھ کے کچھ حصوں ( سکھر ، جیکب آباد، لاڑکانہ ،شہید بینظیر آباد اور میرپور خاص ) میں بھی ہفتہ ( شام ) اور پیر کے دوران گردآلود ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔
نوٹ : موسلادھار بارش سے ہفتہ اور اتوار کو پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر کے مقامی ندی نالوں اور پشاور، راولپنڈی ،گوجرانوالہ ،فیصل آباد اور لاہور میں اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔ اس دوران کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی امکان ہے۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×