GW TV

Gujranwala Based News

گوجرانوالہ

رمضان ایثار و قربانی کے ساتھ انفاق کا بھی مہینہ ہے’ملک عبدالمتین اعوان ‘حماد ڈار

گوجرانوالہ:سینئر رہنما ن لیگ وچیئرمین ملک عبدالمتین اعوان ودیگر کی جانب سے دئیے گئے افطار ڈنر کے موقع پر افطاری سے قبل دعا مانگی جارہی ہے جبکہ دوسری جانب گروپ فوٹو

معہ تصویر!شکریہ
رمضان ایثار و قربانی کے ساتھ انفاق کا بھی مہینہ ہے’ملک عبدالمتین اعوان ‘حماد ڈار
اللہ تعالیٰ نے روزہ داروں کو روزہ افطار کرانے پر بے شمار اجر و ثواب کی نویدسنائی ہے’افطار ڈنر کے موقع پر گفتگو
گوجرانوالہ(بیورورپورٹ)سینئر رہنما ن لیگ وچیئرمین ملک عبدالمتین اعوان نے کہا ہے کہ رمضان ایثار و قربانی کے ساتھ انفاق کا بھی مہینہ ہے۔ اللہ تعالیٰ نے روزہ داروں کو روزہ افطار کرانے پر بے شمار اجر و ثواب کی نویدسنائی ہے’ان خیالات کااظہار انہوں نے چیئرمینز ‘ملک عبدالمتین اعوان’ملک اویس اعوان’ملک امان اللہ اعوان’ملک شرجیل احمد اعوان’ملک نعیم اعوان’ملک جاوید کی جانب سے دئیے گئے افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کیا۔اس موقع پرسینئر نائب تحصیل صدر مسلم لیگ ن حماد المعروف بٹو ڈار’ ہاشم بھٹی ‘ملک عثمان’ملک منیر اعوان’جاوید محمود بٹ’رانا اجمل’ملک عمر’راناافتخار احسان’خواجہ ظہیر’زاہد لطیف بھٹی’وحید مغل’ملک عرفان’محمد حسین گجر’مزمل بٹ’ملک لطیف(کاکا)ندیم میر’محمد عمار احمد’مومن عمر بخش’چوہدری ابوبکر کمبوہ’ملک حسنین اعوان ودیگر بھی شریک تھے۔انہوںنے کہا کہ اسلام میں ضرورت مندوں کی حاجت روائی کو دین کا ایک اہم حصہ قرار دیا گیا ہے۔انفاق فی سبیل اللہ میں ”بھوکوں کو کھانا کھلانا اور پیاسوں کو پانی پلانا،ایک عظیم کارخیر اور باعثِ اجر و ثواب کا عمل ہے’آخر میں انہوں نے کہاکہ ماہ مقدس میں اللہ کی رحمتیں، برکتیں اور مغفرت ہمارے آگے بڑھنے کی منتظر ہیں،بڑھ چڑھ کر نیکی کے کام کیے جائیں، نماز، نوافل اور خدمت خلق کو اپنایا جائے اور رب کی رضا و خوشنودی حاصل کی جائے۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×