ریجنل پولیس آفیسر ریاض نذیر گاڑانے کرسمس کی آمد کے سلسلہ میں ریجن آفس میں تعینات تمام عیسائی ملازمین کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب منعقد کی۔
کرسچن ملازمین کے ساتھ ملکر کرسمس کا کیک کاٹا اور ان کو عیدی دی۔
گوجرانوالہ ریجن : ریجنل پولیس آفیسر ریاض نذیر گاڑانے کرسمس کی آمد کے سلسلہ میں ریجن آفس میں تعینات تمام عیسائی ملازمین کے لیے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا۔آر پی او نے تمام عیسائی ملازمین کے ساتھ ملکر کرسمس کا کیک کاٹا اور ملازمین کو عیدی چیک بھی دیے۔آر پی او آفس میں کرسچن اہلکار مختلف سکیل کی پوسٹوں پر کام کررہے ہیں۔اس موقع پرایس ایس پی ریجنل انوسٹی گیشن برانچ عبدالقیوم گوندل، ایس پی لیگل غلام حسین چوہان،ADIGمحمد الیاس،اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمران اعظم رضا،اکاؤ نٹنٹ میاں گلشاد،پولیس ترجمان محمد عرفان شمیم ودیگران بھی موجود تھے۔آر پی اونے کہا کہ مسیح برادری کو ان کے کرسمس کی ایڈوانس مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ کرسمس کی خوشی میں کرسچن ملازمین کے لئے عید گفٹ کے اہتمام کا مقصد ان کی خوشیوں کو دوبالا کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ آ پ میری فورس کا سب اہم حصہ ہیں۔آپ کے بغیر روزمرہ کے امور کی انجام دہی ممکن ہی نہیں،سب میرے خاندان کے فرد کی طرح ہیں۔ریجنل پول۔یس آفیسر ریاض نذیر نے کہا کہ آپ محکمہ کے وہ محنتی اور قابل تکریم اسٹاف ممبرز ہیں جو اپنی محنت اور کام سے ہمارے دفاتر،لائنز اور تھانوں کو سجاتے ہیں۔