GW TV

Gujranwala Based News

گوجرانوالہ

ریجنل پولیس آفیسر ریاض نذیر گاڑا نے عوامی رابطہ مہم کے تحت اپنے آفس میں کھلی کچہری لگائی۔

بعد ازاں پولیس افسران کی اپیلوں کی سماعت کے لیے اردل روم بھی لگایا ۔


 عوام کو انصاف کی فراہمی یقینی بناتے ہوئے مظلوموں کی ترجیحی بنیادوں پر مددکی جائے۔
 میرٹ پر تفتیش کرنے والا افسر انعام کا مستحق ہوگا جبکہ طمع نفسانی، لالچ اور سست روی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔
ریجنل پولیس آفیسر ریاض نذیر گاڑا
گوجرانوالہ : ریجنل پولیس آفیسر ریاض نذیر گاڑا نے ”عوامی رابطہ مہم“کے تحت اپنے آفس میں لگائی جانے والی کھلی کچہری میں عوامی شکایات کو سنااور شکایات کے ازالہ کے لیے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔آر پی او نے کہا  کہ کمیونٹی کے تعاون کے بغیر پولیس کا وجود بے معنی ہو کر رہ جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کا فرض ہے کہ جرائم پیشہ اور شر پسند عناصر کی نشاندہی کریں تا کہ جرم کو سر زد ہونے سے قبل روک لیا جائے اور جرائم کی بیخ کنی میں مدد مل سکے۔آر پی او نے کہا کہ پولیس افسروں کے لئے لاز م ہے کہ وہ اپنے رویوں میں بہتری لائیں اور عوام الناس کی خدمت کے لئے خود کو وقف کر دیں۔اپنی ڈیوٹی ایمانداری اور دیانتداری سے سر انجام دیں۔ بعد ازاں آر پی او گوجرانوالہ نے اردل روم کے دوران پولیس افسران کے مسائل سنے۔انہوں نے اہلکاروں کی طرف سے دائر کی گئی اپیلوں کو بھی نمٹایا۔اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ معاشرے میں بگاڑ کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ ہم اپنی ذات کا احتساب نہیں کرتے بلکہ دوسروں کے ٹھیک ہونے کا انتظار کرتے ہیں۔اچھا وقت تبھی آئے گا جب ہم اپنی ذات سے خامیوں کا اخراج کرنے میں پہل کریں اور دوسروں کی ذات سے اچھائی کے پہلو تلاش کر کے ان کی توصیف کریں۔آخر میں ریجنل پولیس آفیسر ریاض نذیر گاڑا نے ریجن بھر کے تفتیشی افسران کوہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے مقدمات کو یکسو کرنے والا افسر انعام کا مستحق ہوگا جبکہ طمع نفسانی، لالچ اور سست روی کا مظاہرہ کرنے والے تفتیشی افسر کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔  

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×