GW TV

Gujranwala Based News

گوجرانوالہ مذہب

وقف املاک اور مساجد/ مزارات کی رجسٹریشن کیلئے محکمہ اوقاف کی جانب سے مہتمین کونوٹسز جاری

گوجرانوالہ(حافظ عبدالرحمٰن منہاس سے)حافظ آباد رانا عبدالحلیم خان نے کہا ہے کہ وقف املاک اور مساجد/ مزارات کی رجسٹریشن کیلئے محکمہ اوقاف کی جانب سے مہتمین کونوٹسز جاری کئے جارہے ہیں اور اس مقصد کیلئے زونل دفتر سیٹلائٹ ٹاؤن میں رجسٹریشن کیلئے الگ سیل تشکیل دید یاگیاہے جس میں بڑی شفافیت کے ساتھ رجسٹریشن کی کاروائی کی جارہی ہے- انہوں نے کہا کہ وقف املاک کی رجسٹریشن ایک قانونی عمل ہے جس کیلئے تمام متعلقین کو رابطہ کرکے رجسٹریشن کروانا ضروری ہے جبکہ وقف املاک رجسٹریشن ایکٹ کے تحت مقررہ مدت کے اندر رجسٹریشن نہ کروانے کی صورت میں جرمانے کے علاوہ قید کی سزا بھی ہوسکتی ہے لہذا قانونی کاروائی سے بچنے کیلئے فوری طور پر وقف املاک کی رجسٹریشن کروائی جائے-

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×