ریسکیو اہلکاروں کی دو روز سے سڑک پر پڑے معذور شخص کے ساتھ انسانی خدمت کی اعلی مثال
نوشہرہ ورکاں !ریسکیو اہلکاروں کی انسانی خدمت کی اعلی مثال، دو روز سے سڑک پر پڑے معذور شخص کی دلجوئی، بے آسرا شخص کو نہلا دھلا کر نئے کپڑے پہنائے، ہسپتال میں داخل کروا دیا، بتایا گیا ہے کہ ریسکیو 1122نوشہرہ ورکاں آفس میں شہریوں نے اطلاع دی کہ تھانہ چوک میں معذور شخص دو روز سے انتہائی کسمپرسی کی حالت میں پڑا ہے جسے ریسکیو اہلکاروں نے اپنے آفس شفٹ کیا بے آسراء شخص کونہلا کر نیا لباس پہنایا اور کھانا کھلایا جبکہ اسکے ورثاء کی تلاش بھی شروع کی ورثاء کا سراغ نہ ملنے پر معذور شخص کو اصلاح ویلفئیر سوسائٹی بھدر کے زیراہتمام چلنے والے نجی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا جہاں معذور شخص کے علاج معالجہ کا بندوبست کردیا گیا شہری حلقوں نے ریسکیو 1122 اہلکاروں کو لاچار شخص کی مدد کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ۔