GW TV

Gujranwala Based News

نوشہرہ ورکاں

ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام فرسٹ ایڈ کا عالمی دن بھرپور طریقے سے منایا گیا

نوشہرہ ورکاں ! ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام فرسٹ ایڈ کا عالمی دن بھرپور طریقے سے منایا گیا اس موقع پر عبداللہ موسیٰ انچارج ریسکیو 1122 نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرسٹ ایڈ کی تربیت ہر شہری کے لئے لازم و ملزوم ہونی چاہیے کیونکہ کسی بھی حادثے کے وقت قریب موجود لوگوں کا کردار بنیادی اور کلیدی ہوتا ہے اگر فرسٹ ریسپانڈر مریض کو بہتر طریقے سے فرسٹ ایڈ فراہم کر دیں تو زندگی بچنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں اور لاپرواہی کی صورت میں اموات کا تناسب زیادہ ہوتا ہے ریسکیو 1122 کے میڈیا کوآرڈینیٹر اور عوامی آگاہی ٹیم کے انچارج محمد رمضان رضا نے بتایا کہ اس سلسلے میں ہم نے گزشتہ سال پچاس سے زائد اداروں اور تنظیمات کو فرسٹ ایڈ کی تربیت فراہم کی اور ہر یونین کونسل لیول پر ایک ریسکیو رضاکار ٹیم بنی ہے جو کسی بھی ناگہانی صورتحال میں ریسکیو جوانوں کے شانہ بشانہ کام کریں گے ریسکیو 1122 نوشہرہ ورکاں کی طرف سے 12 ستمبر کو فرسٹ ایڈ کے عالمی دن کے علاؤہ پورا ہفتہ فرسٹ ایڈ کے متعلق آگہی کا ہفتہ منایا گیا جس میں مختلف مقامات پہ شہریوں کو فرسٹ ایڈ کی تربیت دی گئی فرسٹ ایڈ کیمپ لگایا گیا اور فرسٹ ایڈ کی افادیت سے متعلق آگہی کے لئے واک بھی کی گئی۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×