GW TV

Gujranwala Based News

متفرق

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں رفعت ضیاء کے زیر نگرانی سنٹرل ریسکیو اسٹیشن پرووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے طلباء کو دو ماہ کی انٹرنشپ کروائی گئی۔

گوجرانوالہ(حافظ عبدالرحمٰن منہاس سے)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں رفعت ضیاء کے زیر نگرانی سنٹرل ریسکیو اسٹیشن پرووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے طلباء کو دو ماہ کی انٹرنشپ کروائی گئی۔ جس میں طلباء کو ریسکیو کنٹرول میں ورکنگ، دفاتر میں ورکنگ اور مختلف ایمرجنسیزپر ریسپانس کروایا گیا۔اسکے علاوہ تمام طلباء کو  کمیونٹی ایکشن فار ڈزاسٹر ریسپانس(CADRE)  ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد بھی کیا گیا۔جس کا مقصد کسی بھی ہنگامی صورت حال جیسے روڈ ٹریفک حادثات، اچانک ہونے والے آگ کے حادثات میں بروقت اور موثرامدادی کاروائی، عمارتوں کے گرنے کی صورت میں حفاظتی اقدامات، پانی میں ڈوبنے سے بچاؤ، آگ بجھانے کے طریقے اور مریضوں کو پیشہ ورانہ ابتدائی طبی امداد فراہم کرنا ہے۔ اس دوران طلباء کوابتدائی طبی امداد اور آگ بجھانے والے اور دیگر آلات کی عملی تربیت بھی دی گئی۔
ڈسڑکٹ ایمرجنسی آفیسرگوجرانوالہ میاں رفعت ضیاء کا کہنا تھاکہ ریسکیو 1122کے تربیتی پروگرامز کا مقصد لوگوں میں شعور پیدا کر نا ہے کہ وہ اپنے گھر، دفاتر، محلوں اور سڑکوں پر ہر قسم کے حادثات پر قابو پاسکیں اورکم سے کم وقت میں لوگوں کی زندگی بچانے میں ریسکیو1122کا ساتھ دیں تاکہ محفوظ معاشرے کی تشکیل کوعملی جامہ پہنایا جا سکے اور ریسکیو 1122کے اہلکار شہریوں کے تحفظ اور کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں اور اس عزم کا ارادہ کیا کہ مستقبل میں بھی اپنے معاشرے کو محفوظ بنانے کیلئے ریسکیو 1122ہمیشہ سرگرم عمل رہے گی۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×