GW TV

Gujranwala Based News

کاروبار

پنجاب ریونیو اتھارٹی گوجرانوالہ نے وبا کے باعث برے معاشی حالات کے باوجود پچھلے سال سے زیادہ ٹیکس اکھٹا کر لیا

گوجرانوالا : پنجاب ریونیو اتھارٹی گوجرانوالہ نے وبا کی وجہ سے برے معاشی حالات کے باوجود 7% ریونیو گروتھ حاصل کر لی۔
چئیرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی زین العابدین ساہی اور کمشنر مسز سعدیہ اکمل کی ہدایات/ قیادت اور ایڈشنل کمشنر زکاء اللہ کی نگرانی میں پنجاب ریونیو اتھارٹی گوجرانوالہ نے انتھک محنت اور تمام وسائل بروے کار لاتے ہوے، وبا کے دوران اور نا مساعد کاروباری حالات کے باوجود 7% پچھلے سال سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا۔ پچھلے سال جولائی تا جون (2018-2019) 1427 ملین ٹیکس اکٹھا ہوا تھا۔ جبکہ اس سال جولائی تا جون (2019- 2020) میں 1508 ملین ٹیکس اکٹھا کر کے ریکارڈ بنا دیا۔ جو اس چیز کی غمازی ہے کہ محبت اور لگن کے ساتھ کامیابی مقدر بن جاتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ذکاء اللہ ایڈیشنل کمشنر پنجاب ریونیو اتھارٹی گوجرانوالہ نے سالانہ جائزہ رپورٹ پیش کرتے ہوے کیا۔ انھوں نے کہا کے کہ اگر ایمانداری اور دیانت داری کے ساتھ ٹیکس ادا کیا جائے تو ملک کو بیرونی قرضوں کی ضرورت نہیں رہتی۔ ملک کی ترقی اور خوشحالی میں ٹیکس کا کردار کلیدی ھوتا ہے۔ ہمیں آنے والی نسل کے مستقبل کے لیے کاروباری حضرات اور تمام سٹیک ہولڈر کو اعتماد میں لے کر اور ساز گار ماحول فراہم کر کے ٹیکس محاصل بڑھاسکتے ہیں۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×