GW TV

Gujranwala Based News

گوجرانوالہ

رائل پام سٹی مالکان کی ملی بھگت سے محکمہ مال کو کروڑوں کا ٹیکہ دوران انتقال زمینوں کی قیمت کوڑیوں میں ڈکلیئر زمیندار سراپا احتجاج

گوجرانوالہ(حافظ عبدالرحمٰن منہاس سے)رائل پام سٹی مالکان کی ملی بھگت سے محکمہ مال کو کروڑوں کا ٹیکہ دوران انتقال زمینوں کی قیمت کوڑیوں میں ڈکلیئر زمیندار سراپا احتجاج اوجلہ ایسوسی ایشن اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی اپنے کارندوں کے ذریعے شہر میں لگے بینرز اتروا دیئے جس کی انجمن متاثرین زمیندار رائل پام نے بھر پور مزمت کی اور احتجاج کیا۔۔متاثرین کا کہنا تھا کہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمیں دبایا نہیں جا سکتا۔۔اٹاوہ کے زمینداروں نے اپنی سادہ لوحی کے سبب دھوکہ کھایا ہے اپنی کروڑوں کی جمع پونجی ان کو دی ہے ہم اپنے حقوق غصب ہونے نہیں دیں گئے۔۔رانا عمران۔نعیم گوندل۔حافظ محمد شکیل گورائیہ۔رانا ریاست۔رشید خاں۔۔مزمل رانا۔رانا اعجاز۔اعظم گوندل ودیگر کارکنان احتجاج میں شریک ہوۓ متاثرین کا مزید کہنا تھا کہ دلاور منشی۔۔عرفان منڈیر کی مزمت کرتے ہیں۔۔احمد وقاص اوجلہ کو بتانا چاہتے ہیں۔۔۔رائل پام سٹی اہل اٹاوہ کی بھرپور معاونت سے بنا ہے۔۔جس میں جنھوں نے بدمعاشی کی اوجلہ ایسوسی ایشن کے سامنے کھڑے ہو گئے انکو ہر قسم کے اصول و ضوابط جن کا ہمیشہ سادہ لوح اور شریف اہل اٹاوہ کے سامنے ڈھونڈورا پیٹا جاتا رہا ہے۔۔پس پشت ڈال کر کروڑوں عنائت کر دئیے گئے۔۔جبکہ جنھوں نے مکمل اعتماد کیا ان کو اپنے پالتو لوگوں کے ذریعے ڈرایا دھمکایا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ پام سٹی میں اوجلہ برادران کو کہ کر داخلہ بند کروا دیں گئے۔۔سیکنڑوں گارڈ اٹھا کر لے جائیں گئے۔مقدمات میں پھنسا دیں گئے۔۔ہم اب گیدڑ دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔۔اگر اوجلہ برادران نے ایسے لوگوں کو ہی نوازنا تھا اور اہل اٹاوہ کی توہین کرنی ہے تو پھر اہل اٹاوہ اتنے کمزور نہیں ہیں۔۔شرافت اور خاموشی کا اب جو طوفان آئے گا اس راستے میں یہ زرخرید ٹھر نہیں سکتے۔۔۔ہم دلاور منشی ۔عرفان منڈیر و دیگر کو بتا دینا چاہتے ہیں تم لوگ کیا کرو گئے جو ہم کریں گئے دنیا دیکھے گی۔۔احمد وقاص اوجلہ کو یہ بتا دینا چاہتے ہیں ہماری زمینیں کوئی چوری کی یا قبضے کی نہیں تھی جس کے عوض سینکڑوں کمرشل مرلے رانا ارشاد کو دے دئیے اسی طرح ہمارے فی مالک درجنوں مرلے کھا گئے اور الاٹمنٹ میں بھی دھوکہ کیاہماری زمینوں کی جگہ کی بجائے اپنی مرضی سے جہاں مرضی پھینک دیا۔۔ہمیں ہمارے ایگریمنٹ ہمارے اعتماد کو ٹھیس پہنچا کر اپنی مرضی کے سائن کروائے اور مالکان کو اب تک دیئے بھی نہیں گئے۔۔اب ہم اپنا حق لے کر رہیں گئے چاہے ہمیں جہاں تک بھی جاناپڑا۔ہماری ملک کے اہم اداروں اور وزیراعظم پاکستان چیف جسٹس آف پاکستان چیئرمین نیب جاوید اقبال سے پرزور اپیل ہے کہ اوجلہ برادران اور جو انکے حواری ہیں انکے خلاف اعلٰی سطح پر کارروائ کی جاۓ اور انکو کیفرکردار تک پہنچایا جاۓ تانکہ اہل علاقہ کو انصاف مل سکے۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×