GW TV

Gujranwala Based News

گوجرانوالہ

اٹاوہ کے زمینداروں کو لوٹ لیا گیا کئے ہوئے وعدوں سے اب انکاری ہیں تین سال اپنے دفتر کی سیڑھیوں پر کئی گھنٹے بٹھا رکھتے تھے مجبور ہو کر ہم سڑکوں پر آئے ہیں

گوجرانوالہ(عبدالرحمٰن منہاس سے) غضنفر اوجلہ کی شرافت ایمانداری دیکھ کر احمد وقاص اوجلہ اور ڈاکٹر حسن نزیر کے کہنے پر اعتبار کر کے اٹاوہ کے زمینداروں کو لوٹ لیا گیا۔۔کئے ہوئے وعدوں سے اب انکاری ہیں۔۔تین سال اپنے دفتر کی سیڑھیوں پر کئی گھنٹے بٹھا رکھتے تھے مجبور ہو کر ہم سڑکوں پر آئے ہیں۔۔زمینداروں کے اتحاد کے آگئے ٹاوٹوں کی ٹیم کھڑی نہیں رہ سکتی ان خیالات کا اظہار انجمن متاثرین زمیندار رائل پام اٹاوہ کے احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے ماسٹر بشیر گوندل۔عدنان گورائیہ۔رانا امجد۔رانا محمود ودیگر نے کیا۔۔مظاہرین کا کہنا تھا اب زمینداروں کو لالی پاپ دے کر ٹرخایا نہیں جا سکتا۔۔احمد وقاص اوجلہ اور حسن نزیر نے مشتاق پٹواری۔دلاور منشی رانا ارشاد سے مل کر کھاتے جمع بندیاں تبدیل کر کے سینکڑوں کنال رقبے خرد برد کئے ہیں اسی طرح سادہ لوح زمینداروں سے دھوکے سے اشٹام لکھوائے جس میں کم قیمت لکھی گئی جب معلوم ہوا تو تین سال تک وعدے کرتے رہے کہ جو ڈیل رانا ارشاد۔احمد ندیم۔عارف گورائیہ ۔عابد خاں سے ہوگی وہی سب کی ہو گی۔۔بعد ازاں انکو خوش کر دیا گیا اور باقی زمینداروں کے حق پر ڈاکہ ڈالا گیا۔۔ہمارا جی ڈی اے چئیرمین۔ڈائیریکٹر جنرل۔ڈپٹی کمیشنر سے مطالبہ ہے کہ انکی رجسٹریشن کینسل کی جائے اور ہمارے حصے کے پلاٹ یا رقوم دلائی جائیں۔۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×