GW TV

Gujranwala Based News

گوجرانوالہ

گوجرانوالہ اوجلہ برادران کے خلاف اعلٰی سطح انکوائری کے لیے شہریوں نے نیب کا رخ کر لیا۔

گوجرانوالہ( حافظ عبدالرحمن منہاس سے) اوجلہ برادران کے خلاف اعلٰی سطح انکوائری کے لیے شہریوں نے نیب کا رخ کر لیا۔ذرائع
اٹاوازمینداروں کا اتحاد زمینداروں نے سینکڑوں ایکڑ رقبے کے قبضے کو چھڑوانے کے لئے پیر والے دن رائل پام سٹی گیٹ کے سامنے جی ٹی روڈ پر احتجاج کی کال دے دی اوجلا برادران نے بوگس انتقالات چھپانے کے لئے نوٹوں کی چمک دکھانا شروع کر دی۔ اعلٰی سطح انکوائری کے لیے شہریوں نے نیب کا رخ کر لیا۔ذرائع تفصیلات کے مطابق اٹاوا کے زمینداروں کے اتحاد کے بعد اوجلہ برادران نے اپنے جعلی بوگس انتقالات کو چھپانے کے لئے نوٹوں کی چمک دکھانا شروع کر دی زمینداروں نے سینکڑوں ایکڑ رقبے کے قبضے کو چھڑانے کے لئے پیر والے دن رائل پام سٹی گیٹ کے سامنے جی ٹی روڈ پر احتجاج کی کال دیدی انجمن متاثرین زمیندار رائل پام سٹی اٹاوا کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ احمد وقاص اوجلہ نے اپنے آپ کو بچانے کے لیے پٹواری مشتاق دلاور منشی اور بروکر رانا ارشاد کے نام کروڑوں کی پراپرٹی کردی متاثرین کا مزید کہنا تھا کہ احمد وقاص اوجلہ نے فوت شدگان کی 32 ایکڑ اراضی ہڑپ کر لی ہے متاثرین نےوزیراعظم پاکستان عمران خان وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار وزیر ہاؤسنگ پنجاب میاں محمود الرشید جی ڈی اے اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ رائل پام سٹی کی منظوری کینسل کی جاوے اور ہمارے حقوق دلائے جائیں اور ملزمان کے خلاف اعلٰی سطح پر کمیٹی بناکرکاروائی کی جائے

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×