GW TV

Gujranwala Based News

گوجرانوالہ شہر

ریجنل پولیس آفیسر ریاض نذیر گاڑا نے سول اسپتال گوجرانوالہ میں ہارٹ اٹیک کا شکار اسینشل اسٹاف کے ناصر مسیح کی عیادت کی۔ پھولوں کا گلدستہ اور 35ہزار روپے بھی دیے۔

ریجنل پولیس آفیسر ریاض نذیر گاڑا نے سول اسپتال گوجرانوالہ کا دورہ


ریجنل پولیس آفیسر ریاض نذیر گاڑا نے سول اسپتال گوجرانوالہ میں ہارٹ اٹیک کا شکار اسینشل اسٹاف کے ناصر مسیح کی عیادت کی۔ پھولوں کا گلدستہ اور 35ہزار روپے بھی دیے۔
میری فورس کا سب اہم حصہ اسیشنل اسٹاف ہے جن کی خدمات کا اعتراف اور ان کی دیکھ بھال میری اولین ترجیح ہے۔ان کو کسی بھی حال میں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا یہ سب میرے خاندان کے فرد کی طرح ہیں۔
ریجنل پولیس آفیسرریاض نذیر گا ڑا
گوجرانوالہ ریجن (7فروری 2021ء ؁ )ریجنل پولیس آفیسر ریاض نذیر گاڑا نے کہا کہمیری فورس کا سب اہم حصہ اسیشنل اسٹاف ہے جن کی خدمات کا اعتراف اور ان کی دیکھ بھال میری اولین ترجیح ہے۔ان کو کسی بھی حال میں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا یہ سب میرے خاندان کے فرد کی طرح ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر گوجرانوالہ میں آر پی او آفس میں تعینات اسینشل اسٹاف کے ناصر مسیح کی عیادت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ADIG شیخ محمد الیاس،پولیس ترجمان محمد عرفان شمیم و دیگر افسران بھی موجود تھے۔آر پی او نے ناصر مسیح کی عیادت کرتے ہوئے کہا کہ علاج میں کہیں بھی کسی وقت کوئی بھی مسئلہ در پیش ہوتو براہِ راست مجھے آگاہ کیا جائے۔انہوں نے ADIGاور متعلقہ حکام کو بہتر سے بہتر علاج و معالجہ کی ہدایت کی۔ADIGشیخ محمد الیا س نے ریجنل پولیس آفیسر کی جانب 35ہزار روپے نقد دیے۔ آر پی او نے کہا کہ پولیس فورس کا ہر ملازم میری فیملی کا حصہ ہیں۔جن کی دیکھ بھال میری ذمہ داری ہے۔ریجنل پولیس آفیسر ریاض نذیر گاڑانے کہا کہ مشکل کی ہر گڑی میں پولیس ملازمین کے شانہ بشانہ کھڑا ہوں۔پولیس ملامین کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں اور انہیں ریلیف دینے کے لئے مربوط حکمت عملی پر کام جاری ہے۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×