GW TV

Gujranwala Based News

گوجرانوالہ

ریجنل پولیس آفیسر ریاض نذیر گاڑانے افسران و ملازمان کی ذاتی شنوائی کے لئے ہفتہ واری اجلاس کا انعقاد کیا۔

پولیس افسران و ملازمان کو کسی بھی قسم کا کوئی مسئلہ درپیش ہو تو ہر جمعرات کو دن 10بجے سے لے کر12بجے تک مجھے میرے دفتر میں مل سکتے ہیں۔
ریجنل پولیس آفیسر ریاض نذیر گاڑا
گوجرانوالہ ریجن ریجنل پولیس آفیسر ریاض نذیر گاڑانے پولیس افسران و ملازمین کی ذاتی شنوائی کے لئے ہفتہ میں ایک دن مقرر کر رکھا ہے اسی سلسلے میں ریجنل پولیس دفتر گوجرانوالہ میں ذاتی شنوائی کے لئے اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں ریجن بھر کے افسران و اہلکاروں نے اپنی معروضات پیش کیں۔اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر نے کہا ہے کہ ریجن بھر کی پولیس ان کے بچوں اور فیملی کی طرح ہیں۔جن کی تمام تر مشکلات ا ور پریشانیوں سے بروقت آگاہ ہونا اوران کے مسائل کا حل میری اولین ترجیح ہے۔ریجن بھر کے پولیس افسران وجوانوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آپ بیمار ہیں اور آپ کو مناسب میڈیکل کیئر نہیں مل رہی،میڈیکل رخصت نہ مل رہی ہو، آپ تبادلہ کروانا چاہتے ہوں یا کسی بھی قسم کا کوئی مسئلہ درپیش ہو تو ہر جمعرات کو دن 10بجے سے لے کر12بجے تک مجھے میرے دفتر میں مل سکتے ہیں۔ آ پ کے مسائل کے حل کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائیں گے۔ آخر میں ریجنل پولیس آفیسر ریاض نذیر گاڑا نے کہاہے کہ پولیس کے رویوں میں مثبت تبدیلی اور مورال کو بلند کرنے کے لئے پولیس ویلفئیر اور سنیئر و جونیئر افسران کے درمیان انٹرایکشن انتہائی ضروری ہے تاکہ پروفیشنلزم ورکنگ میں مزید بہتری لائی جا سکے۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×