GW TV

Gujranwala Based News

گوجرانوالہ

ریجنل پولیس آفیسر ریاض نذیر گاڑا کا پولیس ہسپتال گوجرانوالہ کا دورہ۔ فالج اٹیک کا شکار ہونے والے تھانہ اروپ کے کنسٹیبل افتخار کی عیادت کی اور 25ہزار کا چیک دیا۔


ریجنل پولیس آفیسر ریاض نذیر گاڑا کا پولیس ہسپتال گوجرانوالہ کا دورہ۔
 فالج اٹیک کا شکار ہونے والے تھانہ اروپ کے کنسٹیبل افتخار کی عیادت کی اور 25ہزار کا چیک دیا۔
 اسپتال کی بہترین صفائی پر سویپر ناصر مسیح اور پرویز مسیح کو 5/5ہزار نقد انعام دیا۔
 ہسپتال کی عمارت میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔
 پولیس ملازمین اور ان کی فیملیزکو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔
 ریجنل پولیس آفیسر ریاض نذیر گاڑا
گوجرانوالہ ریجن : ریجنل پولیس آفیسر ریاض نذیر گاڑانے پولیس ہسپتال گوجرانوالہ کا دورہ کیا۔ فالج اٹیک کا شکار ہونیوالے کنسٹیبل افتخار کی عیادت کرتے ہوئے آر پی او نے کہا کہ میری فورس میری فیملی ہے۔  فورس کا ہر افسر و جوان میرا فخر اورقیمتی اثاثہ ہیں۔جن دیکھ بھال اور فلاح بہبود میں اولین ترجیح ہے۔گزشتہ دنوں کنسٹیبل افتخار شوگر کی وجہ سے بائیں پاؤں کی ایک انگلی سے بھی محروم ہو گیا ہے۔ آر پی او نے کنسٹیبل کو 25ہزار کا چیک بھی دیا۔ پولیس اسپتال میں کنسٹیبل کے علاج معالجہ بلکل فری کیا جا رہا ہے۔اس موقع پر ایس ڈی پی او کینٹ ضیغم ثناء وڑائچ،ایڈمن پولیس اسپتال عامر وسیم اور انچارج سو شل میڈیا محمد عرفان شمیم بھی موجود تھے۔ریجنل پولیس آفیسر نے  ہسپتال فرسٹ فلور پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔انہوں نے اسپتال کی بہترین صفائی پر سویپر ناصر مسیح اور پرویز مسیح کو 5/5ہزار نقد انعام دیا۔ ایڈمن آفیسرپولیس اسپتال اور تمام پیرا میڈیکل اسٹاف کو شاباش دی۔آر پی او نے کنسٹیبل کے اہل خانہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ علاج میں کہیں بھی کسی وقت کوئی بھی مسئلہ در پیش ہوتو براہِ راست مجھے آگاہ کیا جائے۔انہوں نے ایڈمن آفیسر اور متعلقہ حکام کو بہتر سے بہتر علاج و معالجہ کی ہدایت کی۔ آ ر پی او نے ڈاکٹرز سے ملاقات کی اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔آ ر پی او کہا کہ ڈاکٹرز اورمیڈیکل سٹاف ہسپتال میں آنے والے ہر مریض پر پوری توجہ دیں اور انہیں علاج کی تمام سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنائیں۔ریجنل پولیس آفیسر ریاض نذیر گاڑا نے کہا کہ پولیس ہسپتال گوجرانوالہ پولیس اور شہریوں کے لیے ایک تحفہ ہے۔پولیس ملازمین اور ان کی فیملیز کی فلاح و بہبود کے لیے کوئی کسر نہ چھوڑی جائے گی اور ان کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×