GW TV

Gujranwala Based News

سیاست

سابق حکمرانوں سے محرومیوں کا بدلہ لیں گے اور ملکی لٹیروں کی سیاسی دکانداری ہمیشہ کیلئے بند کر دینگے۔ملکی معیشت کو دیوالیہ ہونے کی دلدل میں دھکیلنے والوں کو اپنے کئے کا حساب دینا ہوگا۔ ایساے حمید ایڈووکیٹ

گوجرانوالہ سابق سینئر نائب صدر آئی ایل ایف پنجاب ایس اے حمید ایڈوکیٹ واحوار طفیل وڑائچ وزیرآباد ضمنی الیکشن مہم کے دوران انصاف لائرز فوم وکلاء کے ہمراہ گروپ فوٹو

گوجرانوالہ( حافظ عبدالرحمٰن منہاس سے)آج ڈسکہ اور وزیر آبادضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی ریکارڈ کامیابی حاصل کرے گی اور ملک سے سیاسی،وراثتی،خاندانی کرپٹ مافیا سے نجات حاصل کرے گی،جس نے ملک کو تباہی سے دوچار کیا۔اہلیان این اے 75اسجد علی ملہی اور پی پی 51 چوہدری یوسف کے حق میں ووٹ دے کر سابق حکمرانوں سے محرومیوں کا بدلہ لیں گے اور ملکی لٹیروں کی سیاسی دکانداری ہمیشہ کیلئے بند کر دینگے۔ملکی معیشت کو دیوالیہ ہونے کی دلدل میں دھکیلنے والوں کو اپنے کئے کا حساب دینا ہوگا۔اِن خیالات کا اظہار سابق سینئر نائب صدر آئی ایل ایف پنجاب ایس اے حمید ایڈووکیٹ اور ڈویژنل صدر آئی ایل ایف پنجاب احور طفیل وڑائچ ایڈووکیٹ نے وزیر آبادضمنی الیکشن انتخابی مہم کے دوران چوہدری یوسف کے صاحبزادے چوہدری عرفان کے ہمراہ انتخابی دفتر میں انصاف لائرز فورم گوجرانوالہ کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اُن کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے وزیر آباد سمیت تمام جلسے ناکام ہو گئے اورشکست ان کا مقدر بن چکی ہے۔اس موقع پرصدر آئی ایل ایف وزیر آبادوقاص افضل چٹھہ،بلال شیخ،مستنصر چیمہ،کلیم مشتاق گوندل،بلال اقبال،دانیا ل عرفان،سہیل انجم چیمہ،وقاص بنڈیال،ارباب،میاں عرفان ایڈووکیٹس ودیگر بھی موجود تھے۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×