GW TV

Gujranwala Based News

متفرق

مراد سعید جی ٹی روڈ کی بحالی کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کیلئے ہدایات جاری کریں، ایس اے حمید نے بڑا مطالبہ کر دیا

گوجرانوالہ : نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے سربراہ وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید لاہور تا راولپنڈی جی ٹی روڈ کی بحالی کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کیلئے ہدایات جاری کریں۔جی ٹی روڈ جو کہ گزشتہ کئی دہائیوں پہلے تعمیر کی گئی تھی جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے اورکئی فٹ گہرے گڑھے پڑ چکے ہیں۔مسلسل عدم توجہی کا شکارسڑک کی بدحالی اور خستہ حالی کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اس کی بحالی کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔اِن خیالات کا اظہار چیئرمین پی ایچ اے ایس اے حمید ایڈووکیٹ نے اپنی رہائش گاہ پر پی ٹی آئی کارکنان سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اُن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے دورحکومت میں کامونکی پر بلاجواز ٹول پلازہ قائم کر کے عوام سے ٹول ٹیکس وصول کرنے کے ساتھ ساتھ گوجرانوالہ لاہورٹریفک کو شدید مسائل سے دوچار کر دیا تھا وفاقی وزیر اس پر ایکشن لیتے ہوئے ٹول پلازہ ختم کروائیں کیونکہ یہ عوامی مشکلات میں اضافہ کے ساتھ سیکورٹی رسک بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ این ایچ اے حکام جی ٹی روڈ کی تعمیر و مرمت کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کروائیں تاکہ عوام کو بہترین سفری سہولیات مہیا ہوسکیں۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×