GW TV

Gujranwala Based News

سیاست

سرفراز احمد باٹھ ڈپٹی سیکرٹری میڈیا انصاف یوتھ ونگ نامزد، نوٹیفکیشن جاری



انشااللہ اپنی قیادت کے اعتماد پر پورا اترنے کیلئے دن رات ایک کر دونگا’ گفتگو

گوجرانوالہ(بیورورپورٹ) معروف سیاسی وسماجی شخصیت سرفراز احمد باٹھ ڈپٹی سیکرٹری میڈیا انصاف یوتھ ونگ نامزد، نوٹیفکیشن جاری۔ انشااللہ اپنی قیادت کے اعتماد پر پورا اترنے کیلئے دن رات ایک کردوں گا’ ان خیالات کااظہار انہوں نے نوشہرہ ورکاں میں کارکنوں سے دوران گفتگو کیا’ اس موقع پر انہوں نے مزید کہاکہ میں چیف آرگنائزر پاکستان تحریکِ انصاف سیف اللہ خان نیازی، مرکزی صدر انصاف یوتھ ونگ پاکستان مولا بخش سومرو، مرکزی جنرل سیکرٹری انصاف یوتھ ونگ پاکستان محمد عارف رند اور مرکزی سیکرٹری میڈیا انصاف یوتھ ونگ پاکستان وقاص عباسی کا مشکور ہوں کہ جنہوں نے مجھے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری میڈیا انصاف یوتھ ونگ پاکستان نامزد کیا’ انشااللہ اپنی قیادت کے اعتماد پر پورا اترنے کے لیے اپنی تمام ترصلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے کام کو سرانجام دوں گا۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×