GW TV

Gujranwala Based News

کامونکی

گوجرانوالہ اے سی صدر ساریہ حیدر کا رمضان بازار کا دورہ

گوجرانوالہ اے سی صدر ساریہ حیدر رمضان بازار کے دورہ کے دوران مختلف سٹالز کا دورہ کررہی ہیں

معہ تصویر!شکریہ
بوتالہ روڈ پر نکاسی آب کے مسئلہ کو فوری حل کیا جائیگا’ساریہ حیدر
رمضان بازار میں عوام کو معیاری اور سستی اشیاء فراہم کی جارہی ہیں’اے سی صدر
گوجرانوالہ(بیورورپورٹ)اے سی صدر ساریہ حیدر نے کہا ہے کہ بوتالہ روڈ قلعہ دیدارسنگھ پر نکاسی آب کے مسئلہ کو فوری طور پر حل کیا جائیگا’اس سلسلہ میں متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں اور صفائی ستھرائی کے لیے مشینری بھی موقع پر پہنچا دی گئی ہے عنقریب نکاسی آب کے مسئلہ کو حل کردینگے’ان خیالا ت کااظہار انہوںنے صدر پریس کلب تحصیل حماد ڈارسے دوران گفتگو کیا۔انہوں نے کہاکہ مجھے یہ سن کر بیحد پریشانی لاحق ہوئی ہے کہ علاقہ میں نکاسی آب کے مسئلہ کو چار سال سے زائد کا عرصہ ہو گیا ہے انشاء اللہ بہت جلد مسئلہ کو حل کر دیا جائیگا’آخر میں انہوںنے کہاکہ رمضان بازار میں عوام کو معیاری اور سستی اشیاء فراہم کی جارہی ہیں’رمضان بازاروں میں لوگوں کی بڑی تعداد کا خریداری کیلئے آناخوش آئند ہے اور تمام متعلقہ اداروں کافرض ہے کہ وہ اس ماہ مقدس میں صارفین کو ہرممکن ریلیف فراہم کرنے کے سلسلہ میں اپنی سرکاری ذمہ دار یاں خلوص نیت سے ادا کریںکیونکہ پنجاب حکومت عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہوئے تما م ممکنہ وسائل کی فراہمی کے ذریعے عام آدمی کی بہتری کیلئے کوشاں ہے اور رمضان بازاروں کا قیام بھی اسی سلسلہ کی ایک اہم کڑی ہے۔

کیپشن!
گوجرانوالہ:اے سی صدر ساریہ حیدر رمضان بازار کے دورہ کے دوران مختلف سٹالز کا دورہ کر رہی ہیں

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×