GW TV

Gujranwala Based News

مذہب

گوجرانوالہ ڈویژن کے زیر اہتمام جامع مسجد ختم نبوت ابوبکر ٹاؤن سیٹلائٹ ٹاؤن گوجرانوالہ میں ڈویژنل تربیتی کنونشن۔۔۔۔

گوجرانوالہ (حافظ عبدالرحمٰن منہاس سے)15انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ گوجرانوالہ ڈویژن کے زیر اہتمام جامع مسجد ختم نبوت ابوبکر ٹاؤن سیٹلائٹ ٹاؤن گوجرانوالہ میں ڈویژنل تربیتی کنونشن سے مرکزی امیر مولانا الیاس چنیوٹی ایم پی اے‘ صوبائی امیر حضرت مولانا احمد علی ندیم‘مولانا حافظ گلزار احمد آزاد‘قاری احسان اللہ قاسمی‘مولانا قاری طلحہ صدیقی‘مولانا شوکت نصیر اور دیگر اضلاع سے عہدیداروں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ بھی پیش کرنے کیلئے تیار ہیں۔ حکومت وقت قادیانیوں کو اقلیت میں شامل کرنے سے پہلے قادیانیوں کو دیگر اقلیتوں کی طرح پہلے قادیانی خود کو غیر مسلم تسلیم کریں۔ اس کے بعد ان کو اقلیتوں میں شامل کیا جائے۔ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کلیدی عہدوں پر فائز قادیانیوں کو فی الفور برطرف کیا جائے۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×