GW TV

Gujranwala Based News

نوشہرہ ورکاں

نوشہرہ ورکاں سپیشل ایجوکیشن کی بسیں ایندھن نہ ہونے کی وجہ سے بیکار کھڑی ہیں

نوشہرہ ورکاں ,ایندھن کے لیے فنڈزنہ ہونے پر سپیشل ایجوکیشن سکول نےخصوصی طلباء کو ٹرانسپورٹ سہولت بندکردی،والدین  شدید دھند اورسخت سردی میں اپنے معذور بچوں کو خود سکول پہنچانے پر مجبور،حکام بالاسے نوٹس لینے کا مطالبہ، بتایا گیا ہے کہ تحصیل نوشہرہ ورکاں میں واقع گونگے بہرے اور معذور بچوں کے لیےمڈل کلاس تک قائم سپیشل ایجوکیشن سنٹر کے درجنوں طلباء کوپک اینڈ ڈراپ کی سہولت پہنچانے والی بسیں ایندھن کے لیے فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے سکول میں کھڑی کردی گئیں اور سکول انتظامیہ کی جانب سے خصوصی بچوں کے والدین کو اپنے بچے خود سکول پہنچانے کی ہدایات جاری ہوگئیں غریب والدین اپنے نابینا،گونگے بہرے اور ٹانگوں سے معذوری سمیت دیگر معذوریوں میں مبتلا بچوں کو سخت سردی اور دھند کے موسم میں سائیکل، موٹر سائیکلوں اور رکشوں پر سکول پہنچانے پر مجبور ہیں اپنے خصوصی بچوں کے لیے والدین کو سفری اخراجات کے ساتھ موسم کی شدت اور بحفاظت سکول لانا اور واپس گھر لیجانے کے لیے انتہائی مشکل حالات درپیش ہیں سپیشل ایجوکیشن سنٹر میں سو سے زائد بچے  زیر تعلیم ہیں ایندھن کی مد میں سات لاکھ بقایاجات کلئیر نہ ہونے پر مقامی فلنگ سٹیشن نےبسوں کو ایندھن کی فراہمی بند کردی تو بسیں ناکارہ ہوکر سکول میں کھڑی ہوگئیں سپیشل ایجوکیشن سینٹر انچارج محمد اشرف بھٹی کا کہنا تھا کہ تیل کی سپلائی کے لیے فنڈزبارے متعدد مرتبہ اعلی حکام کوتحریری مطلع کیا لیکن فنڈز مہیا نہیں کیے گئے ہم فنڈر نہ ہونے کی وجہ سےسفری سہولت دینے سے قاصر ہیں خصوصی بچوں کے والدین نے ڈپٹی کمشنر سہیل اشرف اور سی او ایجوکیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لیکر خصوصی بچوں کے ٹرانسپورٹ سہولت بحال کروائی جائے

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×