GW TV

Gujranwala Based News

گوجرانوالہ

ایس ڈی او واپڈا زین العابدین ان ایکشن’متعدد بجلی چور گرفتار

بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا ‘محمد ارسلان اولکھ ‘قمر ریاض بورا ودیگر
قلعہ دیدارسنگھ(نامہ نگار)گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو)کے چیف ایگزیکٹو چوہدری محمد امین کی خصوصی ہدایت پر ایس ڈی او واپڈاقلعہ دیدارسنگھ گریڈ اسٹیشن زین العابدین کا بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن’دوران کریک ڈاؤن متعدد بجلی چوروں کوپکڑ کرپولیس کے حوالے کر دیا’پکڑے گئے بجلی چوروں میں محمد سلیم ولد محمد اسحاق’شمشاد مسیح ولد منظور مسیح’رضا علی ولد شیخ عنایت اللہ’مقبول احمد ولد محفوظ احمد’یاسر علی ولد امداد علی’امیر معاویہ ولد محمد تنویر شامل ہیں۔ میڈیا سے دوران گفتگو ایس ڈی او نے کہاکہ بجلی چوروں کیخلاف دوران کریک ڈاؤن میری ٹیم جس میں لائن سپرنٹنڈنٹ محمد ارسلان اولکھ ‘قمر ریاض بورا اور ان کی ٹیم نے بجلی چوروں کیخلاف جس جانفشانی سے ڈیوٹی سرانجام دی وہ قابل رشک ہے ۔انہوں نے کہاکہ بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا اور اس سلسلہ میں کسی قسم کا دباؤ قبول نہیں کیا جائیگا اورکمپنی کی ترقی اور عملہ کی فلاح اولین ترجیح ہے لہذا گیپکو کارکنان کے حقوق کی پاسداری میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×