GW TV

Gujranwala Based News

متفرق

ایس ڈی او زین العابدین ان ایکشن’متعدد بجلی چور پکڑ لیے


بجلی چور کسی رعایت کے مستحق نہیں’ صارفین کے مسائل فی الفور حل کئے جائیں
گوجرانوالہ(بیورورپورٹ)ایس ڈی اوزین العابدین ان ایکشن’متعدد بجلی چور پکڑ لیے’بجلی چور کسی رعایت کے مستحق نہیں’ صارفین کے مسائل فی الفور حل کئے جائیں’ان خیالات کااظہار انہوں نے چیئرمین الیکٹرانک میڈیا حماد ڈار سے دوران ملاقات کیا’اس موقع پر رانا رفاقت علی’حمید اللہ چھینہ بھی موجود تھے’انہوں نے کہاکہ قلعہ دیدارسنگھ کو بجلی چوروں سے صاف کر دیا جائیگا اور انشاء اللہ باقی ماندہ بجلی چور بھی عنقریب جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہونگے’حالیہ کریک ڈاؤن کے دوران محمد اکبر محلہ نظام آباد’نزاکت علی ولد اصغر علی محلہ بھوتن پورہ’امیر معاویہ ولد محمد منور ڈیرہ سنت سنگھ’مقبول احمد ولد محفوظ احمد پھلوکی کلاں ودیگر کیخلاف مقدمات درج کروا ئے گئے ہیں’ملاقات کے دوران محلہ اشرف ٹائون ‘محلہ قصوریاں’نظام آباد’ڈیرہ مانیان والہ’ برکت پورہ ‘توحید پورہ’ ٹینکی والہ میںبجلی کے کمزور ٹرانسفارم اور بجلی کی تاروں اور عوام کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیاگیا’آخر میں ایس ڈی او زین العابدین نے کہاکہ بارشوں کے موسم میں صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا اور اس سلسلہ میں اگر کہیں ٹرانسفارمرز یا فیڈرز کی مینٹی نینس کی ضرورت ہے اُسے فوری مکمل کیا جائیگا۔

گوجرانوالہ:چیئرمین الیکٹرانک میڈیا حماد ڈار ودیگر کا ایس ڈی او زین العابدین کیساتھ ملاقات کے موقع پر گروپ فوٹو

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×