GW TV

Gujranwala Based News

گوجرانوالہ

کرسمس کے موقع پر امن و امان کی صورت حال برقرار رکھنے کے لئے سکیورٹی پلان جاری۔

ریجن بھر کے915چرچزمیں 774پروگرام کی سکیورٹی پر1068افسران سمیت5423جوان، 1180قومی رضا کار اور731اسپیشل پولیس کے جوان اور 27ٹیمیں الیٹ کمانڈو کی فرائض سرانجام دیں گے۔
گوجرانوالہ ریجن : ریجنل پولیس آفیسر ریاض نذیر گاڑا نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کے جان و مال اور عزت آبرو کی حفاظت پولیس کا فرض ہے۔ انہیں فول پروف سیکیورٹی اورمکمل تحفظ دیا جائے گا۔کرسمس کی آمدکے سلسلہ میں بازاروں میں زیادہ رش ہونے کی وجہ سے مارکیٹوں، شاپنگ سینٹروں اورکرسمس والے دن چرچ ہائے کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے اور امن و امان کی صورت حال برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی پلان جاری کر دیا۔ریجن بھر کے915چرچزمیں 774پروگرام کی سکیورٹی پر1068افسران سمیت5423جوان، 1180قومی رضا کار اور731اسپیشل پولیس کے جوان اور 27ٹیمیں الیٹ کمانڈو کی فرائض سرانجام دیں گے۔ ریجنل پولیس آفیسرریاض نذیر گاڑانے سی پی او، ڈی پی اوز،ایس پیز،ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوزکوہدایت کی کہ کرسمس کے موقع پر بازاروں میں زیادہ رش ہو نے کی وجہ سے جرائم پیشہ عناصر متحرک ہو جاتے ہیں۔ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لئے ریجن بھر میں پو لیس افسروں، جوانوں اور الیٹ کمانڈوز پر مشتمل خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو 24گھنٹے الر ٹ رہ کر گشت کر یں گی۔آر پی او نے ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ وہ الیٹ کمانڈوز کے ہمراہ اہم چوکوں میں ناکہ بندی کر کے مشکوک گاڑیوں اور اشخاص کی چیکنگ کر یں گے۔ ڈی ایس پیز اپنے سب ڈویژن میں امن و امان کو بحال رکھنے کے ذمہ دار ہوں گے۔ایس پیز حضرات اس سارے عمل کی نگرانی کریں گے اور پل پل کی رپورٹ سے اپنے سنئیر آفیسر کو آگاہ کریں گے۔ ریجنل پولیس آفیسرریاض نذیر گاڑا نے مسیحی برادری سے اپیل کی کہ وہ بھی اس سلسلے میں پولیس سے تعاون کریں تاکہ امن وامان کی فضا برقرار رہے اور کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہونے پائے۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×