GW TV

Gujranwala Based News

پنجاب نوشہرہ ورکاں

خواتین میں بریسٹ کینسر کی آگاہی کے حوالےسے سیمینار کاانعقاد، بیگم گورنر پنجاب مہمان خصوصی تھیں

نوشہرہ ورکاں( تحصیل رپورٹر ) گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین میں بریسٹ کینسر کی آگاہی کے حوالےسے سیمینار کاانعقاد کیاگیا سیمنار کی مہمان خصوصی بیگم گورنر پنجاب پروین سرور تھیں بیگم پروین سرورنے سیمنارسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ   بریسٹ کینسر کی آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے خواتین موت کے منہ میں چلی جاتی ہیں  دیہاتی علاقوں میں بریسٹ کینسر کی آگاہی نہ ہونے کے برابر ہے خواتین کو اس مرض سے بچانے کے لیے بھرپورآگاہی مہم کی ضرورت ہے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور فلاحی منصوبوں میں بھرپور تعاون کرتے ہیں پورے پنجاب میں خواتین کوسینے کے سرطان سے محفوظ رکھنے کے لیے مہم شروع کر رکھی ہے  تندرست ماں تندرست خاندان کی بنیاد ہے قوم کی بیٹییوں نے تعلیمی میدان میں کامیابیوں کے ساتھ پولیس،آرمی،عدلیہ اور ریسکیو 1122 سمیت دیگر اداروں میں بہترین کارکردگی سے ہمارا سر فخر سے بلند کیا انکا مزید کہنا تھاکہ غذائی احتیاط انتہائی ضروری ہےسبزیوں کو استعمال سے قبل اچھی طرح دھو کر پکائیں اور متوازن غذا استعمال کریں بیگم پروین سرور کا گرلز کالج پہنچنے پر کالج پرنسپل مس حنیفاں مجید اورطالبات نے پرتپاک استقبال کیابیگم پروین سرور نے کالج کے احاطہ میں یادگاری پودا لگانے کے علاوہ دستکاری کے حوالہ سے سجائے گئے سٹالز دیکھےتقریب میں اسسٹنٹ کمشنر راشد اقبال ،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز گوجرانوالہ پروفیسر جمیل یوسف اور ایم ایس ڈاکٹر عرفان ریاض بھی موجود آخر میں بریسٹ کینسر کی آگاہی کے حوالہ سے واک کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں طالبات نے شرکت کی طالبات نے ہاتھوں میں پلے بریسٹ کینسر کی آگاہی کے حوالہ سے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×