GW TV

Gujranwala Based News

سیاست

انشا اللہ مقبوضہ کشمیر کی بھارت سے آزادی نوشتہ دیوار ہے جو ہر حال میں حاصل ہو کر رہے گی۔ شازیہ سہیل میر

تحریک آزادی کشمیر کے شہداکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی’شازیہ سہیل میر
انشا اللہ مقبوضہ کشمیر کی بھارت سے آزادی نوشتہ دیوار ہے جو ہر حال میں حاصل ہو کر رہے گی۔گفتگو
گوجرانوالہ(بیورورپورٹ)سابق ایم این اے وجنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن شازیہ سہیل میرنے کہاہے کہ تحریک آزادی کشمیر کے تناظر میں5اگست وہ سیاہ دن ہے جب بھارت کی قابض اور غاصب حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی ریاست کے عوام کی منشاکے برخلاف جموں و کشمیر کو حاصل خصوصی حیثیت 370اور35اے کو ایک ناقابل قبول فرمان کے ذریعے ختم کر کے جموں و کشمیر کو بھارت کی یونین ٹیریٹری بنا دیا۔ان خیالات کااظہار انہوںنے کارکنوں سے یوم استحصال کے موقع پر کارکنان سے دوران خطاب کیا’اس موقع پر تحصیل صدر پاکستان مسلم لیگ ن حماد المعروف بٹو ڈار ودیگر بھی موجود تھے’انہوںنے کہاکہ بھارت نے صرف اسی پر اکتفا نہیں کیا بلکہ کشمیری عوام کو حاصل ڈومیسائل کے حق کو بھی جو ڈوگرہ دور میں انہیں حاصل تھے کو بھی یک جنبش قلم ختم کر کے اس وقت تک 27ہزار سے زائد غیر کشمیریوں کو جموں و کشمیر کے ڈومیسائل جاری کر دئیے’انہوں نے کہاکہ تحریک آزادی کشمیر کے شہداکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کی پشت پر ہیں اور انشااللہ وہ دن دور نہیں جب کشمیری بھارت کے چنگل سے آزاد ہو کر الحاق پاکستان کی منزل حاصل کریں گے،انشا اللہ مقبوضہ کشمیر کی بھارت سے آزادی نوشتہ دیوار ہے جو ہر حال میں حاصل ہو کر رہے گی ۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×