انسپکٹر ساجد محمود بہتر کارکردگی پر تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام کے حقدار ٹھہرے
نوشہرہ ورکاں ! انسپکٹر ساجد محمود سوہل بہتر کارکردگی پر تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام کے حقدار ٹھہرے تفصیلات کے مطابق محکمہ پولیس میں اچھی کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات کا سلسلہ جاری ہے اسی سلسلہ میں گزشتہ روز سی پی او گوجرانوالہ گوہر مشتاق بھٹہ نے انسپکٹر ساجد محمود سوہل ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ ورکاں کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا اس موقع پر انسپکٹر ساجد محمود سوہل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجرموں کی سرکوبی جرائم کا خاتمے اور پرامن معاشرے کا میری اولین ترجیح ہے۔