GW TV

Gujranwala Based News

پنجاب گوجرانوالہ

گوجرانوالہ سمیت پنجاب کے 7 شہروں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

پنجاب کے 7 شہروں لاہور، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں آج سے 24 جولائی تک سمارٹ لاک ڈاون نافذ: نوٹیفکیشن جاری۔

▪️لاہور:- A2 بلاک ٹاؤن شپ،EME سوسائٹی، چونگی امر سدھو کا بازار سے ملحقہ علاقہ،پنجاب گورنمنٹ سرونٹ ہاوسنگ سکیم، واپڈا ٹاؤن، جوہر ٹاؤن Cبلاک اور گرین سٹی

▪️فیصل آباد:- وارث پورہ چوک، ڈی ٹائپ کالونی، منڈی کوارٹرعلامہ اقبال کالونی،رضا آباد،ایڈن گارڈن،عبداللہ گارڈن،النجف کالونی کے کمرشل،مسلم ٹاؤن بی بلاک، مسلم ٹاؤن آئی، مدینہ ٹاؤن کے w,x اور y بلاک،آمنہ آباد،نصار کالونی سمن آباد،پیپلز کالونی 1 میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔

▪️جڑانوالہ:- لاہور روڈ سے ملحقہ تمام گلیاں اور نیا بازار، مین بازار خرریانوالہ بشمول سلطان مارکیٹ اور نیو شاپنگ سنٹر،مین بازار، موککانا مارکیٹ،مسجد بازار،چرچ سے نشاط سنیماچوک تک کا روڈکو بند کر دیا گیا۔

▪️گوجرانولہ:- واپڈا ٹاؤن،پیپلز کالونی،w،y،xاور z بلاک میں لاک ڈاؤن کیا گیا۔


▪️ملتان:- سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (SNGPL) کالونی، پیران غائب روڈ، حور بناسپتی ملز، کسٹم آفس/کالونی کلمہ چوک کو بند کیا گیا۔

▪️سیالکوٹ:- تحصیل ڈسکہ میں توصیف مارکیٹ، الیوسف پلازہ، روراس روڈ میانہ پورہ، قیوم سٹریٹ،شہاب پورہ اور مظفر پور میں سمارٹ لاک ڈاؤن کیا گیا۔
▪️راولپنڈی:- ڈھوکی کھابہ، گلستان کالونی، رینج روڈ ایریا، لین 4 پی آئی کالونی میں بھی سمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا گیا۔

•سمارٹ لاک ڈاؤن ایریا میں بنیادی اشیاء ضروریہ بدستور میسر رہیں گی۔
•سمارٹ لاک ڈاؤن کا مقصد زیادہ کیسز والے علاقوں سے لوگوں کی آمدورفت کو محدود کرنا ہے۔
•زیادہ متاثر ہونے والوں علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن سے ہی کورونا سے زیادہ لوگوں کو متاثر ہونے کے خطرے سے بچا یا جا سکتا ہے۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×