گوجرانوالہ کے کن علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون کا فیصلہ کیا گیا ڈپٹی کمشنر نے تفصیلات بتا دیں
گوجرانوالہ: 6 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون کا فیصلہ کر لیا گیا ۔
ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ لفٹیننٹ ریٹائر سہیل اشرف کے مطابق گوجرانوالہ میں سمارٹ لاک ڈاون کیا جائے گا جس کا اطلاق مختلف علاقوں پر ہو گا جن میں واپڈاٹاؤن ،سیٹلائٹ ٹاون ،احمد نگر ،ماڈل ٹاون،پیپلز کالونی اور قلعہ دیدار سنگھ کے علاقے شامل ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ واپڈا ٹاؤن میں مکمل ، سیٹلائٹ ٹاون بی اور ای بلاک، پیپلزکالونی ڈبلیو اور وائے بلاک جبکہ ماڈل ٹاون اے اور بی بلاک میں لاک ڈاون کے علاقے سیل کے جائے گے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ احمد نگر کی مختلف گلیوں کو سیل کیا جائے گا ۔
ان علاقوں صرف میں گراسری شاپ ، میڈیکل سٹور اور دودھ دہی کی دکانیں کھلی رہیں گی ۔ جبکہ مین مارکیٹ سیٹلائٹ ٹاون،ماڈل ٹاون ،پیپلزکالونی اور اندرون بازار میں سمارٹ لاک ڈوان نہیں ہو گا۔