GW TV

Gujranwala Based News

نوشہرہ ورکاں

کرونا کے خلاف فرنٹ لائن پر کام کرنے والے محکموں سے یکجہتی کا مظاہرہ

نوشہرہ ورکاں ! کرونا کے خلاف فرنٹ لائن پر کام کرنے والے محکموں کی خدمات کو سراہنے کے لئے ریسکیو 1122 میونسپل کمیٹی پولیس اسٹیشن اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ نے مل کر یکجہتی کا مظاہرہ کیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر حیدر علی خاں ایس ڈی پی او چوہدری ہاشم محمود گجر انسپکٹر ساجد محمود سوہل ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ ورکاں انسپکٹر سکندر حیات گوندل ایس ایچ او تھانہ کوٹ لدھا ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال سرجن ڈاکٹر عرفان ریاض ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عمر نیاز اعوان تحصیلدار محمد اکرم گوجر نائب تحصیلدار ہمایوں خالد وڑائچ اور انچارج ریسکیو 1122 عرفان عبدااللہ موسی نے شرکت کی اور کرونا کے خلاف لڑنے والے تمام فرنٹ لائن محکموں کے اہلکاروں کی خدمات کو سراہا اور آئندہ بھی عوام کی بہتری اور تحفظ کے لئے بھرپور جذبے اور عزم کے ساتھ کام کرنے کا عہد کیا گیا اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان عبداللّٰہ موسی نے کہا کہ مشکل کی ہر گھڑی میں ہم ملک اور قوم کی خدمت کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں اور عوام کے تعاون سے ہر میدان میں کامیاب و کامران ہونگے۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×