GW TV

Gujranwala Based News

نوشہرہ ورکاں

محکمہ سپورٹس کی غفلت سےشہر کا اکلوتاسپورٹس ہال بھوت بنگلہ بن گیا

نوشہرہ ورکاں !محکمہ سپورٹس کی غفلت سےشہر کا اکلوتاسپورٹس ہال بھوت بنگلہ بن گیا،چار دیواری گر گئی،عدم ادائیگی پر بجلی کا میٹر بھی کٹ گیا،بتایا گیا ہے کہ نوشہرہ ورکاں سٹی میں نوجوانوں کے لیے کھیلوں کا کوئی میدان موجود نہیں مسلم لیگی دور حکومت میں ان ڈور گیمز کے لیے شہر کے مرکز میں سپورٹس ہال تعمیر کیا گیا محکمہ سپورٹس کی غفلت سے اکلوتا سپورٹس ہال بھی بھوت بنگلے کا منظر پیش کررہا ہے ہال کی چار دیواری گر گئی اور مین گیٹ بھی ٹوٹ گیا بجلی کے بل کی عدم ادائیگی کی وجہ سے بجلی کا کنکشن منقطع ہوگیا اور محکمہ واپڈا نے میٹر اتار لیا دروازے ٹوٹ گئے اور واش رومز سے ٹونٹیاں چور اتار کرلے گئے سپورٹس ہال کے بالمقابل آٹو ورکشاپس مالکان نے مرمت کے لیے آنے والی گاڑیوں کی رپئیرنگ کے لیے سپورٹس ہال کو ہی ورکشاپ بنا لیا لان میں چھ چھ فٹ اونچی جھاڑیاں اگ آئیں اور لوگوں نے سپورٹس ہال کو مویشیوں کے لیے چراگاہ بنا لیا سپورٹس ہال میں موجود لاکھوں مالیت کا جم کا سامان بھی کباڑ بن گیا نوجوانوں کا کہنا تھاکہ ہم اپنی مدد آپ کے تحت تین سال سے  سپورٹس ہال کا نظام بہترین انداز میں چلا رہے تھے ڈی او سپورٹس میڈم عائشہ اور تحصیل سپورٹس آفیسر اعظم پال نے ایک سال قبل سپورٹس ہال کا انتظام اپنے ہاتھوں میں لیا جسکے بعد سپورٹس جمنیزیم مکمل تباہ ہوگیا محکمہ سپورٹس کی جانب سے تعینات ملازم گھر بیٹھ کر تنخواہ وصول کررہا ہے جبکہ ڈسٹرکٹ اور تحصیل سپورٹس افسران نےشہر کے واحد سپورٹس ہال کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے کمشنر گوجرانوالہ اور ڈی سی گوجرانوالہ نوٹس لے کر سپورٹس ہال کو فنکشنل کروائیں تاکہ نوجوان کھیلوں کی سرگرمیاں شروع کرسکیں

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×