GW TV

Gujranwala Based News

نوشہرہ ورکاں

تحصیل بار ایسوسی ایشن نوشہرہ ورکاں نے الیکشن 2021 کے امیدواروں کی نامزدگی کر لی

نوشہرہ ورکاں ! تحصیل بار ایسوسی ایشن کے وکلاء کا اجلاس بار روم میں ہوا جس میں وکلاء راہنماء چوہدری محمد کامران اولکھ، رانا واجد مقصود سابق صدر بار، عمران عارف کھوکھر سابق جنرل سیکرٹری بار، سردار عاصم جاوید سابق جنرل سیکرٹری بار، عبدالرحمن ڈوگر صدر پروفشنل جسٹس اینڈ لائرز فورم، رانا محمد جمیل، چوہدری محمد اصغر وڑائچ سابق نائب صدر بار، یاسر نوید نیازی سابق جائنٹ سیکرٹری ملک ظہیر الدین سمیت وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی جس میں الیکشن 2021 کے لئے چوہدری علی ذوالقرنین چیمہ کو صدر اور چوہدری ظفر اقبال ہنجراء کو جنرل سیکرٹری کے لئے نامزد کیا گیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم پروفیشنل وکیل ہیں اس لئے وکلاء کے بنیادی مسائل کو احسن طریقے سے جانتے ہیں ان مسائل کے حل اور وکلاء کی فلاح و بہبود کے لئے بہت سے منصوبے بنا رکھے انشاء اللہ کامیاب ہوکر وکلاء کی توقعات پر پورا اتریں گے ان کے حامی وکلاء نے کہا کہ ہم اپنے امیدواروں کی قائدانہ صلاحیتوں شرافت اور دیانتداری کے پیش نظر ان کے حق میں بھرپور انتخابی مہم چلائیں گے اور اپنے نظریہ اور اصول پسندی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے تاریخی کامیابی سے ہمکنار کرینگے۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×