GW TV

Gujranwala Based News

سیاست گوجرانوالہ

لیگی کارکنان کی گرفتاریاں قابل مذمت ہیں’چوہدری محمود بشیر ورک ناہرا برادران اور پومی بٹ برادران کیخلاف مقدمات خارج کیے جائیں’چوہدری اشرف وڑائچ ودیگر

گوجرانوالہ:سابق وفاقی وزیر وایم این اے مسلم لیگ (ن) چوہدری محمود بشیر ورک’سابق ایم پی اے چوہدری اشرف وڑائچ’انجم سہیل بٹ’عرفان مظفر چیمہ’حماد ڈارگفتگو کررہے ہیں

ن گوجرانوالہ(بیورورپورٹ)سابق وفاقی وزیر وایم این اے مسلم لیگ (ن) چوہدری محمود بشیر ورک’سابق ایم پی اے چوہدری اشرف وڑائچ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنان کی گرفتاریاں قابل مذمت ہیں’ناہرا برادران اور پومی بٹ برادران کیخلاف مقدمات بے بنیاد اور جھوٹے ہیں حکومت سینئرز رہنما ن لیگ حاجی مدثر قیوم ناہرا’اظہرقیوم ناہرا’مظہر قیوم ناہرا” سلمان خالد پومی بٹ’عثمان خالد اورکامران خالد کیخلاف درج مقدمات کو خارج کرے۔اس موقع پرسینئرز رہنما مسلم لیگ ن انجم سہیل بٹ’عرفان مظفر چیمہ’حماد المعروف بٹو ڈاربھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی ن لیگی کارکنان پر اتنے مظالم ڈھائے کہ جتنے وہ کل کو سہہ سکیںوہ وقت دور نہیں جب کٹھ پتلی وزیراعظم تنہا رہ جائینگے اور گرتی ہوئی دیوار کو آخری دھکا پی ڈی ایم دیکر اس کو گھر روانہ کرے گی۔آخر میں انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم کا حکومت کے خلاف فائنل راونڈ شروع ہونے کو ہے،پی ڈی ایم کی اس تحریک سے اب کٹھ پتلی حکومت کو گھر جانے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×