GW TV

Gujranwala Based News

سیاست گوجرانوالہ شہر

سلیکٹڈ حکومت عوامی قہر کے سامنے گھٹنے ٹیک چکی ہے’سرفراز گل خاں

سلیکٹڈ حکومت عوامی قہر کے سامنے گھٹنے ٹیک چکی ہے’سرفراز گل خاں
میرے بھائی کی گرفتاری واضح کرتی ہے کہ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں’گفتگو
گوجرانوالہ(ڈویژنل بیورور)سابقہ چیئرمین شاہین آباد ورہنما پاکستان مسلم لیگ(ن)سرفراز گل خاں نے اپنے چھوٹے بھائی کی گرفتاری پر مذمتی بیان میں کہا کہ ریاستی مشینری کا ناجائز استعمال کرکے آپ لیگی عہدیداران کو بے قصور گرفتار تو کرسکتے ہو لیکن ووٹ کو عزت دو بیانیے کا علم تھامے ان نڈر اور بیباک سپاہیوں کو منزل تک پہنچنے سے ہرگز نہیں روک سکتے میرے بھائی کی گرفتاری واضح کرتی ہے کہ سلیکٹڈ حکومت عوامی قہر کے سامنے گھٹنے ٹیک چکی ہے۔آخر میں انہوں نے کہاکہ ن لیگی رہنمائوں اور کارکنوں کے خلاف مسلسل انتقامی کارروائیاں افسوس ناک ہیں حکمرانوں نے ملک کو ترقی کی پٹری سے اُتار کر انتقام کی راہ پر ڈال دیا وطیرہ نہ بدلا گیا تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچنے کاخدشہ ہے۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×