GW TV

Gujranwala Based News

کاروبار گوجرانوالہ شہر

ماسٹر سٹی انتظامیہ نے عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا دیں حکمِ امتناعی کے باوجود خریدو فروخت کرنے پرچیف ایگزیکٹو عدالت طلب

ترجمان ماسٹر سٹی کی جانب سے نوٹس کی تصدیق بھی کر دی گئی ہے’جاوید’مظفر حسین ودیگر


گوجرانوالہ(بیورورپورٹ)ماسٹر سٹی انتظامیہ نے عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا دیں، حکمِ امتناعی کے باوجود خریدو فروخت کرنے پر فاضل عدالت کی جانب سے توہین عدالت کا نوٹس جاری، چیف ایگزیکٹو شیخ مقصود اور منیجنگ ڈائریکٹر احمد بن مقصود کو طلب کر لیا، بتایا گیا ہے کہ گزشتہ کئی روز سے ماسٹر سٹی مالکان و انتظامیہ کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جس میں متاثرین نے مئوقف اختیار کیا ہے کہ اوور سیز بلاک کی مد میں صرف فائلیں فروخت کر کے ماسٹر سٹی مالکان شیخ مقصود و احمد بن مقصود نے طمع نفسانی کی خاطر اربوں روپے کا فراڈ کیا ہے مزید یہ کہ جاوید نامی متاثرہ شخص نے مظفر حسین سول جج کی عدالت سے ماسٹر سٹی میں خریدو فروخت پر حکمِ امتناعی (اسٹے آرڈر)حاصل کر لیا عدالت نے مالکان کو پابند کیا کہ تاحکم ثانی خرید و فروخت نہ کی جائے جس کا منیجنگ ڈائریکٹر ماسٹر سٹی شیخ احمد بن مقصود نے اقرار بھی کیا کہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے خرید و فروخت نہیں کی جارہی لیکن صورتحال اس سے بالکل برعکس رہی وہاں خرید و فروخت کا سلسلہ جاری رہا جس پر متذکرہ بالا عدالت نے ماسٹر سٹی مالکان کو توہینِ عدالت کا مرتکب ٹھہراتے ہوئے نوٹس جاری کر دیا ہے اور اصالتا طلب کر لیا ہے تاہم ترجمان ماسٹر سٹی کی جانب سے نوٹس کی تصدیق بھی کر دی گئی ہے۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×