GW TV

Gujranwala Based News

متفرق

سر سبز و شاداب پاکستان مہم کے تحت پٹرولنگ پولیس کی موبائل ایجوکیشن ٹیم نے گوجرانوالہ میں مختلف مقامات پر پودے لگائے اور سکولوں میں سمینار منعقد کیے

سر سبز و شاداب پاکستان مہم کے تحت پٹرولنگ پولیس کی موبائل ایجوکیشن ٹیم نے گوجرانوالہ میں مختلف مقامات پر پودے لگائے اور سکولوں میں سمینار منعقد کیے
گوجرانوالہ(حافظ عبدالرحمٰن منہاس سے)! ایس ایس پی پٹرولنگ ریجن گوجرانوالہ شجاعت علی رانا کے احکامات کے پیش نظر انچارج موبائل ایجوکیشن میڈیم صنم شہزادی نےاپنی ٹیم کے ھمراہ گوجرانوالہ میں مختلف مقامات پر سر سبز پاکستان مہم کے تحت پودے لگاے اور سکولوں میں سمینار منعقد کیے میڈیم صنم شہزادی نے کہا درخت زمین کا حسن اور زیور ہیں نسل انسانی کی تندرستی اور بقاء کے لئے ان کا وجود کیسی نعمت سے کم نہیں فضائی آلودگی اور بنجر پن کے خاتمے کے لیے شجر کاری نہایت لازمی جزو ہے درختوں کے بغیر صحت مند معاشرے کا وجود مکمن نہیں انہوں نے کہا کہ مستحکم پاکستان کے لئےشجر کاری بے حد ضروری ہے میڈیم صنم شہزادی نے طلبہ سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر طالبعلم ایک پودا ضرور لگا کر سر سبز و شاداب پاکستان مہم میں اپنا کردار ادا کرے

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×