GW TV

Gujranwala Based News

گوجرانوالہ

ملک کیخلاف بیانیہ دینے والے غداروں کو قوم کبھی معاف نہیں کریگی’صدر یوتھ جمہوری وطن پارٹی گوجرانوالہ

ہم بلوچ ہیں اور ہماری پہچان پاکستان ہے’سردار کامران سعید عثمانی
ملک کیخلاف بیانیہ دینے والے غداروں کو قوم کبھی معاف نہیں کریگی’صدر یوتھ جمہوری وطن پارٹی
گوجرانوالہ(بیورورپوٹ)سردار کامران سعید عثمانی صدر یوتھ جمہوری وطن پارٹی نے کہا ہے کہ ہم بلوچ ہیں اور ہماری پہچان پاکستان ہے’ملک کیخلاف بیانیہ دینے والے غداروں کو قوم کبھی معاف نہیں کریگی’ان خیالات کااظہار انہوں نے قلعہ دیدارسنگھ میں عمران خالد میر کی رہائشگاہ پر منعقدہ تقریب میں میڈیا سے دوران گفتگو کیا۔اس موقع پر سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی میر خالد محمود’سابق ناظم بلدیہ میر سلیم محمود’میر شعیب اللہ’خواجہ عبداللہ’حماد المعروف بٹو ڈار’چوہدری حسیب آصف پندھیر’ذکاء اللہ ساہی سمیت دیگر موجود تھے۔انہوںنے کہاکہ ہمیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے اور پاکستانیوں کو افواج پاکستان پر فخر ہے ملک کیخلاف بیانیہ دینے والے غداروں کو قوم کبھی معاف نہیں کریگی’پاکستان جمہوری وطن پارٹی ہر وقت پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اورہم دن رات پاکستان کی عوام کیلئے حاضر خدمت ہیں کوئی بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیںدیکھ سکتا’ ملک کیخلاف بیعانیہ دینے والے ملک دشمن ہیں پاکستانی عوام ایسے غداروں کو کبھی معاف نہیں کریگی جتنی قربانیاں ہماری پاک فوج نے دی ہیں اس کی مثال ہی نہیں ملتی’ہم ہر وقت پاکستان آرمی کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور اس کی عظمت کو سلام پیش کرتا ہوں۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×