GW TV

Gujranwala Based News

وزیرآباد

گکھڑ میں ڈاکو راج، دن دیہاڑے ڈکیتی کی 3 وارداتیں

وزیر آباد: تھانہ گکھڑ منڈی کی حدود میں ڈاکو راج دن دیہاڑے ڈکیتی کی 3 وارداتوں میں ایک لاکھ 12 ہزار روپے و موبائل فون چھین لئیے گئے
واقعات کے مطابق تھانہ گکھڑ منڈی کی حدود میں واقع موضع عادل گڑھ میں ڈاکو راج دن دیہاڑے ڈاکو ناکہ لگا کر لوٹتے رہے امانت علی ولد علی محمد قوم سمراء سکنہ عادل گڑھ جو کہ الائیڈ بنک گکھڑ سے ایک لاکھ 8 ہزار روپے نقدی لے کر اپنے گاوں عادل گڑھ جا رہا تھا کہ 2 نقاب پوش مسلح ڈاکووں نے لوٹ لیا دوران ڈکیتی ڈاکووں نے امانت علی پر تشدد بھی کیا جس سے پاوں کی ہڈی ٹوٹ گئی دوسری واردات میں اشرف ولد محمد صادق قوم کھوکھر سکنہ عادل گڑھ سے 2 ہزار روپے نقدی لوٹ لئیے گئے تیسری واردات میں مسلح ڈاکووں نے سرفراز نامی شخص سے اسلحہ کے زور پر 19 سو روپے نقدی لوٹ لئیے ڈاکو ناکہ لگا کر بلا خوف و خطر لوٹتے رہے علاقہ مکین سراپا احتجاج۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×