GW TV

Gujranwala Based News

نوشہرہ ورکاں

نوشہرہ ورکاں! دو منشیات فروش اور ایک قتل کا اشتہاری ملزم گرفتار

نوشہرہ ورکاں! دو منشیات فروش اور ایک قتل کا اشتہاری ملزم گرفتار منشیات فروشوں سے اڑھائی کلو چرس برآمد تفصیلات کے مطابق انسپکٹر ساجد محمود سوہل ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ ورکاں کی سماج دشمن عناصر کے خلاف مہم کے دوران سب انسپکٹر احسن جاوید چٹھہ اور مقامی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے شعیب مان سکنہ منگوکی سے 1100 گرام اور مظہر حسین ورک سکنہ خان مسلمان سے 1200 گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا اور اس کے خلاف دفعہ 9C کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ قتل کے اشتہاری ملزم عاقل محمود ولد نادر علی قوم جٹ سکنہ راہوالی کینٹ کو بھی گرفتار کیا ہے اس موقع پر انسپکٹر ساجد محمود سوہل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لئے پنجاب پولیس ہمہ وقت مصروف عمل ہے اور علاقہ سے قانون کی بالادستی جرائم کے خاتمے اور آخری منشیات فروش کی گرفتاری تک مہم کسی دباؤ اور تفریق کے بغیر جاری رہے گی۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×