GW TV

Gujranwala Based News

متفرق

شجرکاری کاری مہم کا آغاز

گوجرانوالہ (حافظ عبدالرحمٰن منہاس سے )چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب کی خصوصی ہدایات پر حکومت پنجاب کے شجر کاری کے وژن کو فروغ دینے کے لیے ڈسٹرکٹ مینجر اوقاف گوجرانوالہ /حافظ آباد رانا عبدالحلیم خان نے معروف صو فی بزرگ حضرت سختی ثابت شاہ کے مزار کے احاطہ میں باقاعدہ پلان تشکیل دے کر ایک سو مختلف اقسام کے درخت لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا-
شجر کاری مہم کے آغاز پر ڈسٹرکٹ مینجر اوقاف نے اہل دیہہ اور زائرین کو اپنے علاقہ جات میں درخت لگانے کی ترغیب دی اور بتایاکہ درخت ہماری زندگی کی بقاء کا ضامن ہیں ان سے ہماری صحت و تندرستی جڑی ہو ئی ہے محکمہ اوقاف مساجد/مزارات کی جگہ پر درخت لگانے کیلئے ہمہ وقت کو شاں ہے-

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×