GW TV

Gujranwala Based News

متفرق

عوام شجرکار ی مہم میں بڑھ چڑ ھ کر حصہ لیں،شجر کاری آپشن نہیں ہے بلکہ ضرورت ہے

عوام شجرکار ی مہم میں بڑھ چڑ ھ کر حصہ لیں’ڈاکٹر امتیاز احمد
شجر کاری آپشن نہیں ہے بلکہ ضرورت ہے’ڈاکٹر نبیل احمد ‘محمود الحسن ککے زئی
گوجرانوالہ(بیورورپورٹ)ایس ایم اوڈاکٹر امتیاز احمد اور ڈینٹل سرجن ڈاکٹر نبیل احمد اور سٹی صدر تحریک انصاف محمود الحسن ککے زئی اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ عوام شجرکار ی مہم میںبڑھ چڑ ھ کر حصہ لیں،شجرکاری ماحول کو صاف ستھرا رکھنے اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرتی ہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے رورل ہیلتھ سنٹرقلعہ دیدارسنگھ میں شجر کاری مہم کے سلسلہ میں پودے لگانے کی تقریب میں دوران خطاب کیا’اس موقع پر ایس ایم اوڈاکٹر امتیاز حسین نے کہا کہ آج میں رورل ہیلتھ سنٹر میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کر رہا ہوں۔اگر اللہ نے چاہا تو رورل ہیلتھ سنٹر میں تعینات ہر ملازم اپنے حصے کا پودا لگائے گا اور اسکی حفاظت بھی کرے گا’محمود الحسن ککے زئی نے کہا ہے کہ عوام شجرکاری مہم میں اپنے گھروں میں پودے لگا کر قومی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔انہو ں نے کہاکہ اگر ہم اس ملک میں درخت نہیں لگائیں گے تو ہمارے ملک کے درجہ حرارت میں کمی ہوگی اور اس سے عوام کا مستقبل مشکل میں پڑ جائے گا،شجر کاری آپشن نہیں ہے بلکہ ضرورت ہے اور اپنے بچوں کا مستقبل بچانے کے لیے درخت لگانے انتہائی ناگزیر ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ درختوں کی کمی کی وجہ سے آلودگی پھیل رہی ہے اور امراض پیدا ہورہے ہیں جبکہ درخت لگانے سے آلودگی میں کمی ہوگی۔

گوجرانوالہ:ایس ایم اوڈاکٹر امتیاز احمد ‘ڈاکٹر نبیل احمد’محمود الحسن ککے زئی ودیگر کا شجرکاری مہم کے سلسلہ میں ہسپتال میں پودے لگانے کے بعد عملہ کے ہمراہ گروپ فوٹو

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×