GW TV

Gujranwala Based News

نوشہرہ ورکاں

ٹرک ڈرائیور کوکنڈے پر ٹرک کاوزن کرواتے واپڈا ہائی ٹرانسمیشن تار کا کرنٹ لگ گیا

نوشہرہ ورکاں : ٹرک ڈرائیور کوکنڈے پر ٹرک کاوزن کرواتے واپڈا ہائی ٹرانسمیشن تار کرنٹ لگ گیا،حالت تشویشناک ،بتایا گیا ہے کہ تتلے عالی روڈ پرپنتیس سالہ ٹرک ڈرائیور محمد آصف اپنےساتھی کے ساتھ ٹرک پر کامونکے سے نوشہرہ ورکاں چاول لینے آئے نوشہرہ ورکاں داخل ہونے سے پہلے تتلے عالی روڈ پر واقع کنڈا پر ٹرک کھڑا کرکے اوپر  سے ترپال اتارنے کے ٹرک پر چڑھا اور بے خیالی میں واپڈا کی مین ہائی ٹرانسمیشن تار سے ٹکرا گیا ڈرائیور کرنٹ کا شدید جھٹکا لگنے سے سٹرک پر آگرا محمدآ صف کو ریسکیو 1122 اہلکاروں  نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جہاں اسکا علاج جاری ہے۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×